Urdu News

کھیتی کو منافع بخش بنانے پر حکومت کا زور: تومر

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر

کھیتی کو منافع بخش بنانے پر حکومت کا زور: تومر

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ کھیتی کسانی کو منافع بخش بنانے کے لیے حکومت پورا زور لگا رہی ہے اس مقصد سے نئے منصوبے تیار کیے ہیں جن کا فائدہ کسانوں کو مل رہا ہے مسٹر تومر نے جمعرات کو قومی زرعی افرادی قوت، دی انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹس آف انڈیا (آئی سی اے ائی) کی جانب سے ’زرعی لاگت نظام‘ پر منعقد قومی ویبینار میں کہا کہ زراعت اور گاؤں دونوں کی معیشت ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

اگر یہ محفوظ ہے تو کسی بھی صورتحال سے نمٹ پانا آسان ہو جاتا ہے۔ کووڈ-19 کے دور میں ملک کی معیشت بھی متاثر ہوئی۔ پہلے بھی ایسی صورتحال پیش آئی ہے، دنیا کساد بازاری کے دور سے گذری ہے۔ ایسے میں بھی ہمارے گاؤں کی معیشت نے اپنے آپ کو مضبوطی سے کھڑے رکھا ہے۔ کووڈ کے باوجود کسانوں نے محنت کی بدولت پہلے سے زیادہ فصل پیدا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوسرے دور میں بھی ملک میں اچھی کھیتی ہوئی، پیداوار اور خرید کا عمل بھی متاثر نہیں ہوا، کھیتی سینہ تان کر اس نامساعد حالات میں کھڑی رہی ہے۔ ایسے میں گاؤں، زراعت کو مزید مستحکم کر دیا جائے تو ہندوستان کی بنیاد زیادہ مضبوط ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی سوچ زراعت کو منافع میں لانے کی ہے۔ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے نئے منصوبے تیار کرتے رہتے ہیں جن کا فائدہ کسانوں اور زرعی شعبے کو مل رہا ہے۔ کھیتی کے تئیں نئی نسل کی بھی دلچسپی بڑھنا ضروری ہے۔ ہماری کھیتی مزید مستحکم ہونے پر دنیا میں بھی ہندوستان کی حصہ داری بڑھ سکتی ہے۔ ہندوستان آج کئی زرعی فصل کے معاملے میں نمبر ایک یا دو پر ہے۔ پہلے زرعی پیداوار بڑھانا وقت کی مانگ تھی۔ حکومت کی کھیتی کی مفاد والی پالیسیوں اور کسانوں کی محنت نے آج اشیائے خوردنی کے مسئلے کو ختم کر دیا، اب ہماری توجہ پیدوار بڑھانے پر ہے۔ اس سمت میں مرکزی وزارت زراعت، کسانوں کی بہبود اور زرعی سائنسداں بھی کام کر رہے ہیں۔

Recommended