Urdu News

ٹیکہ کاری کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے

@COVIDNewsByMIB

حکومت نے بعض ٹیکوں کی منظوری نہ ملنے کے بیان کو غلط بتایا

کورونا وائرس عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں ٹیکہ کاری کا بہت اہم رول ہے۔ ملک میں ٹیکہ کاری مہم کا تیسرا مرحلہ پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ کم سے کم وقت میں سبھی متعلقہ افراد کو ٹیکہ لگانے کی سرکار کی بھرپور کوششوں کے باوجود ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں کئی طرح کی غلط باتیں اور مفروضے پھیلائے جارہے ہیں۔ 

ملک میں کووڈ ویکسین کی مبینہ قلت کے تناظر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے، کہ مرکزی سرکار نے عالمی سطح پر دستیاب بعض ٹیکوں کی منظوری نہیں دی۔ سرکار نے اِس دعوے کو غلط، شرانگیز اور توڑ مروڑ کر پیش کی گئی تصویر قرار دیا ہے۔ 

مرکزی حکومت نے امریکہ، برطانیہ اور عالمی صحت تنظیم کی متعلقہ ایجنسیوں کی منظور شدہ ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کے لیے بھارت میں آنے کے عمل کو اپریل میں تیزی سے آسان بنا دیا تھا۔ ان ویکسین کی پیشگی برجنگ ٹرائلس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 ڈر گس کنٹرولر کے یہاں منظوری کے لیے کسی بھی غیر ملکی مینو فیکچرر کی درخواست زیرالتوا نہیں ہے۔ مرکزی حکومت نے 2020 کے وسط سے ہی سبھی اہم بین الاقوامی ویکسین مینو فیکچررز کے رابطے میں ہے۔ فائزر، جانسن اینڈ جانسن اور ماڈرنا کے ساتھ کئی مرحلے کی بات چیت ہو چکی ہے۔ حکومت نے بھارت میں ویکسین کی سپلائی یا مینو فیکچرنگ کے لیے ہر طرح مدد کی پیش کش بھی کی ہے۔

Recommended