قومی ڈیجیٹل صحت مشن کے تحت آپریشنوں کو بڑھانے کے اقدامات تیز کیے جائیں: وزیر اعظم
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہدایت کی ہے کہ قومی ڈیجیٹل صحت مشن ، این ڈی ایچ ایم کے تحت کارروائیوں کو وسعت دینے کے اقدامات تیز کئے جائیں ۔ جناب مودی نے کہا کہ این ڈی ایچ ایم سے شہریوں کو بڑی تعداد میں صحت خدمات کا فائدہ اٹھانے میں آسانی ہوگی جس سے اُن کے رہن سہن میں آسانی ہوگی۔
NDHM کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ اِس مشن سے شہریوں کو مختلف خدمات حاصل ہوں گی اور اختراعات کے ساتھ ڈجیٹل صحت ٹیکنالوجی کے انقلاب کا آغاز ہوگا۔ پچھلے سال یومِ آزادی کے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نےNDHM کے آغاز کا اعلان کیا تھا ۔
اب تک تقریباً گیارہ لاکھ 90 ہزار صحت آئی ڈیز تیار کئے گئے ہیں اور تین ہزار 106 ڈاکٹروں اور ایک ہزار 490 مراکز نے پلیٹ فارم پر اندراج کرایا ہے۔