مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تیزی سے ویکسین کی خوراک دی جا رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں ، بھارت امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے 20کروڑ ویکسین خوراکیں دی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں ویکسینیشن مہم کے تحت مستحقین کو 20.27 کروڑ ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی باری آنے پر قریبی مراکز پر جا کر ویکسین لگوائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کوٹے کے تحت 22 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے واضح کیا کہ ویکسین ہر ریاست میں دستیاب ہے ، آج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1.84 کروڑ سے زیادہ ویکسنکی خوراک ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سینئر شہریوں اور مختلف اہل افراد کو ان گھر کے قریب ویکسین دینے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے این ایچ سی وی سی (گھر کے قریب کووڈ ویکسین مراکز)سے متعلق ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں کے ساتھ رہنما خطوط شیئر کیے ہیں۔ان مراکز میں60سال سے زیادہ عمر کے وہ مستفیدین ویکسین لگواسکیں گے جنہوں نے ابھی تک پہلی ڈوز نہیں لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 60 سال سے کم عمر کی جسمانی یا ذہنی حالت کی وجہ سے معذوری کےشکار افراد ان مراکز میں ویکسین لے سکیں گے۔رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے مراکز کمیونٹی مراکز ، آر ڈبلیو اے کے دفاتر ، پنچایت گھروں ، اسکولوں کی عمارتوں اور اولڈ ایج ہوم کے قریب کھولے جائیں گے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ کورونا مریضوں کی ایک بڑی تعداد صحت مند ہوکر روزانہ اپنے گھروں کو جارہی ہے۔ ہندوستان میں مسلسل 14 ویں دن صحت مند ہوئے مریضوں کی تعداد روزانہ نئے کیسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
ملک میں اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 33 ہزار 951 کورونا مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ، 2 لاکھ 83 ہزار 135 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں صحت یابی کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے ، جو اب 90.01 فیصد ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک میں کیسوں کی تعداد کم ہو رہی ہے ، جبکہ آج 2.11 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 75 ہزار 684 سرگرم کیسوں کی کمی آئی ہے۔ یہ بھی اطمینان کی بات ہے کہ ر مسلسل تیسرے دن روزانہ کی پازیٹیویٹی ریٹ 10 فیصد سے نیچے بنی ہوئی ہے۔ آج پازیٹیویٹی ریٹ 9.79 فیصد تھی۔