کونسل آف اسٹیٹس میں ایک نشست خالی ہوگئی ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
ریاست کا نام |
رکن کا نام |
نشست خالی ہونے کی وجہ |
خالی ہونے کی تاریخ |
مدت کار |
کیرل |
جناب جوزف کے منی |
استعفی |
11.01.2021 |
01.07.2024 تک |
عوامی نمائندگی کے قانون 1951 کی دفعہ 151 اے کے ضابطوں کے مطابق خالی جگہ کو جگہ خالی ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ کی مدت کے اندر ضمنی انتخاب کے ذریعہ پُر کیا جائے گا بشرطیکہ خالی جگہ سے متعلق بقیہ مدت کار ایک سال یا اس سے زیادہ ہو۔
کمیشن نے آج اس معاملے کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ ملک میں کووڈ کی دوسری لہر چلنے کی وجہ سے اس ضمنی انتخاب کو عالمی وبا کی صورتحال میں واضح بہتری آنے اور مذکورہ ضمنی انتخاب کرانے کے لئے حالات ساز گار ہونے تک ملتوی کرنا ہی مناسب ہوگا۔
کمیشن، متعلقہ ریاستوں سے موصولہ مادخل کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور این ڈی ایم / ایس ڈی ایم اے جیسی اتھارٹیز سے عالمی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی مناسب وقت پر اس سلسلے میں فیصلہ کرے گا۔