Urdu News

مرکز نے جموں و کشمیر میں قومی صحت مشن کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیا

مرکز نے جموں و کشمیر میں قومی صحت مشن کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیا

مرکز نے جموں و کشمیر میں قومی صحت مشن کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیا

مرکز نے جموں و کشمیر میں قومی صحت مشن کے ملازمین کی تنخواہ میں قابلِ قدر اضافے کو منظوری دی دی ہے۔مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں صحت کے قومی مشن کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ میں قابل قدر اضافے کو منظوری دے دی ہے۔

 صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ذریعہ منظوری کے حساب سے پانچ فیصد کے سالانہ بجٹ اضافے کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہNHM ملازمین کی تنخواہ میں تقریباََ 12 فیصد کے اضافے کو منظوری دے دی ہے۔

جموں و کشمیرNHM مشن کے ڈائریکٹر محمد یاسین چودھری نے کہا ہے کہ تنخواہ میں اضافہ بالخصوص تنخواہ میں نظر ثانی کیا جانا مرکزی انتظام والے علاقے میںNHM میں کام کرنے والے ملازمین کی لمبے عرصے سے التوی پڑی خواشوں میں سے ایک خواہش تھی۔

Recommended