نئی دہلی، 28 مئی 2021، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)نے اپنی الگ طرح کی 2000 ایم ٹی آئسو تھرمل فورج پریس کو استعمال کرتے ہوئے ڈفیکلٹ ٹو ریفارم ٹائٹینیم ایلائے سے ہائی پریشر کمپریشر (ایچ پی سی) ڈسک کے پانچوں مرحلے تیار کرنے کے لئے نیئر آئسو تھرمل فورجنگ ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔یہ ٹیکنالوجی حیدر آباد میں واقع ڈی آر ڈی او کی ممتاز میٹالرجیکل لیباریٹری ڈیفنس میٹالرجیکل ریسرچ لیباریٹری (ڈی ایم آر ایل) نے تیار کی ہے۔ ایرو انجن ٹکنالوجی میں خود کفیلی حاصل کرنےکے لئے یہ ایک اہم ٹکنالوجی ہے۔یہ ٹیکنالوجی تیار کئے جانے سے بھارت ان محدود عالمی انجن تیار کرنے والوں کی لیگ میں شامل ہوگیا ہے جو ایسے اہم ایرو انجن کے پرزے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کثیر تعداد میں پروڈکشن کی ضرورتوں کو پور اکرنے کے لئے ڈی ایم آر ایل نے یہ ٹکنالوجی منتقلی کے ایک لائسنسنگ معاہدے کے ذریعہ میسر میدھانی کو منتقل کی تھی۔ ڈی ایم آر ایل حیدر آباد میں دستیاب آئسو تھرمل فورج پریس سہولت استعمال کرتے ہوئے مشترکہ طور پر ( ڈی ایم آر ایل اور میدھانی) کے ذریعہ مختلف کمپریسر مرحلوں سے متعلق ایچ پی سی ڈسک فورجنگس بڑی تعداد میں (200 عدد) تیار کی ہیں اور انہیں ایڈور انجن میں لگانے کے لئے ایچ اے ایل (ای)، بنگلورو کو کامیابی کے ساتھ سپلائی کیا ہے۔ ایڈور انجن جیگوار/ ہاک طیاروں کو چلاتا ہے۔
بھارت میں ایڈور انجن کی اوور ہالنگ او ای ایم کے ساتھ ایک لائسنس مینوفیکچرنگ معاہدے کے تحت ایچ اے ایل (ای) بنگلورو کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ کسی بھی ایرو انجن کی طرح آپریشن کی ایک مخصوص تعداد یا کوئی نقصان ہونے کی صورت میں ایچ پی سی ڈرم اسمبلی کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ ان زیادہ قیمت والی ایچ پی سی ڈسک کی سالانہ ضرورت بہت زیادہ ہےجس کی وجہ سے انہیں ملک میں تیار کیا جانا ضروری تھا۔ ایچ پی سی ڈرم بہت زیادہ اسٹریس برداشت کرنے والی ذیلی اسمبلی ہے اور درجہ حرارت میں اضافے پر اسے لو سائیکل فٹیگ اور کریپ بھی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ ایچ پی سی ڈرم کے لئے عام مال اور فورجنگ اعلی ترین کوالٹی کی ہوتی ہیں جو مخصوص اسٹیٹک اور ڈائنمک میکینکل خصوصیات رکھتی ہیں۔
ڈی ایم آر ایل نے مختلف سائنس اور نالج پر مبنی آلات کو مربوط کرتے ہوئے یہ فورجنگ ٹکنالوجی تیار کی ہے۔ ڈی ایم آر ایل کے ذریعہ اختیار کیا گیا طریقہ کار جنیرک نوعیت کا ہے اور اس کو دیگر مساوی ایرو انجن پرزے تیار کرنے کے لئے بھی ٹیون کیا جاسکتا ہے۔ اس طریقہ کار کا استعمال کرکے تیار کی جانے والی کمپریشر ڈسک مطلوبہ استعمال کے لئے ایئر وردینیس ایجنسیوں کے ذریعہ مقررہ شرائط کو پور کرتی ہیں۔ کام کاج کی جانچ کے لئے کئےگئے ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر ایچ اےایل (ای) اور انڈین ایئر فورس نے انجن فٹمنٹ کے لئے پرزوں کو منظوری دے دی ہے ۔ ڈی ایم آر ایل اور ایچ اے ایل (ای) کے علاوہ مختلف ایجنسیاں مثلاً میدھانی، سی ای ایم آئی ایل اے سی اور ڈی جی اےکیو اے نے اس اہم ٹکنالوجی کو قائم کرنے کےلئے مل کر کام کیا ہے۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او ، صنعت اور اس اہم ایرو انجن سے متعلق ٹکنالوجی کو تیار کرنے میں شامل تمام دیگر ایجنسیوں کے سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کی۔
ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے یہ اہم کامیابی حاصل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس میں شامل ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔