Urdu News

انڈین اِمیونو لوجیکل لمیٹیڈ مشن کووڈ سُرکشا کے تحت کو ویکسین میں استعمال ہونے والے اجزاء بنانا شروع کرے گی

مشن کووڈ سُرکشا

 

 

نئی دلّی ، 28 مئی /ویکسین کی پیداوار میں اضافے کی کوشش کے طور پر  حکومت نے  مشن کووڈ سُرکشا کے تحت  کچھ سرکاری  سیکٹر کی کمپنیوں کو امداد  فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  اسی طرح کی ایک کمپنی   حیدر آباد میں قائم   انڈین امیونو لوجیکل لمیٹیڈ (آئی آئی ایل ) ہے  ، جو نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت سرکاری سیکٹر کی ایک کمپنی ہے ۔

         بھارت بایو ٹیک  اور آئی آئی ایل کے درمیان تکنیکی اشتراک  کا ایک معاہدہ  ہوا ہے ، جس کے تحت  آئی آئی ایل  کو ویکسین  تیار کرنے کے لئے ضروری   اجزاء بھارت بایو ٹیک کو  سپلائی کرے گی ۔ آئی آئی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر   کے آنند کمار   نے کہا ہے کہ  آئی آئی ایل   اگلےمہینے  15 جون سے کو ویکسین کے لئے استعمال ہونے والے اجزاء کی پیداوار  شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے  اور  پہلی کھیپ   بھارت بایو ٹیک کو جولائی  تک بھیجے گی ۔

         اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آئی آئی ایل ماہانہ  10 سے 15 ملین  ٹیکوں  میں استعمال ہونے والی دوا  تیار کرے گی  ، ڈاکٹر آنند کمار نے کہا کہ  ابتداء میں یہ 2 سے 3 ملین ٹیکے ہوں گے اور   بعد میں یہ  6 سے 7  ملین ماہانہ  تک ہو جائیں گے ۔

         ڈاکٹر کمار نے  بتایا کہ   وہ حیدر آباد کے قریب   کارکا پٹلا  کے  آئی آئی ایل کے یونٹ کو   بایو  سیفٹی  لیول – 3 ( بی ایس ایل 3 ) میں بدل رہے ہیں  تاکہ اِس میں   دوا تیار کی جا سکے  اور یہ ایک اور بلاک کی بھی تعمیر کر رہے ہیں ۔ آئی آئی ایل کووڈ – 19 کی ایک اور ویکسین  پر بھی کام کر رہی ہے اور اس کے لئے  سردست جانوروں پر تجربہ کیا جا رہا ہے  اور امید ہے کہ انسانوں کی ٹیکہ کاری کے لئے یہ اگلے سال تک  دستیاب ہو جائے گی ۔

         آتم نربھر  بھارت 3.0  کے تحت  مشن کووڈ سُرکشا   کا اعلان  حکومتِ ہند نے  ملک میں  کووڈ ویکسین  تیار کرنے اور بنانے  میں تیزی لانے کی خاطر کیا ہے ۔  اس کانفاذ  بایو ٹیکنا لوجی کے محکمے  کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔  حیدر آباد کی انڈین امیونو لوجیکل لمیٹیڈ ( آئی آئی ایل ) کو پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کی خاطر 60 کروڑ روپئے کی  گرانٹ  منظور کی گئی ہے ۔

 

 

Recommended