Urdu News

ایشین باکسنگ چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچے امت پنگھال اور شیو تھاپا

ایشین باکسنگ چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچے امت پنگھال اور شیو تھاپا

دبئی ، 29 مئی (انڈیا نیرٹیو)

دفاعی چیمپین امت پنگھال اور شیو تھاپا اے ایس بی سی ایشین باکسنگ چیمپین شپ کے فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔ امت نے جمعہ کے روز مردوں کی 52 کلوگرام کیٹگری میں قزاقستان کے ساکن بیبوسینوف کو شکست دی۔ دوسری طرف ، شیو تھاپا نے سیمی فائنل میں تاجکستان کے ٹاپ سیڈ بکھودر عثمونوف کو 4-0 سے شکست دے کر 64 کلوگرام کیٹیگری میں فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنی شاندار فارم جاری رکھی۔

تھاپا جو پہلے ہی چیمپئن شپ کا مسلسل پانچواں میڈل جیت چکے ہیں ، اب وہ ایشین گیمز میں چاندی کے تمغہ جیتنے والے منگولیا کے بااترسخ چنزورگ سے فائنل میںمقابلہ کریں گے۔

عالمی چیمپین شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بیوبوینوف کے خلاف ، چاندی کا تمغہ جیتنے والے پنگھال نے محتاط آغاز کیا اور حریف سے اپنا فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ دوسرے راونڈ میں وہ زیادہ جارحانہ دکھائی دیئے اور بیبوسینوف پر دباوڈالا۔ آخر میں ، پنگھال نے قزاقستان کے باکسر پر 5-0 کی فتح کے ساتھ فائنل میں داخلہ لے لیا۔پنگھال پیر کو طلائی تمغے کے میچ میں ریو اولمپکس اور عالمی چیمپین ازبکستان کے زیروف شاخوبدینسے مقابلہ کریں گے۔

ادھر ، 69 کلوگرام سیمی فائنل میں ، وکاس کرشنن نے آنکھ میں چوٹ آنے کے باوجود ہمت کی۔ پچھلے میچ میں وکاس کی آنکھ پرزخمی آگیا تھا اور بدقسمتی سے وہ کٹ دوبارہ کھل گیا۔ ڈاکٹر نے کٹ کا معائنہ کیا اور پہلے راونڈ کے تیسرے منٹ میں مکے بازی روک دی۔ تاہم ، اس وقت تک حاصل کردہ پوائنٹس کی بنیاد پر ، وکاس ازبکستان کے بتوروفبوبوعثمان کے خلاف شکست سے دوچار ہوگئے۔

اسی دوران ، ورندر سنگھ 60 کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں ایرانی باکسر دانیال شاہ بخش سے 3-2 سے ہارگئے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے اس مقابلے میں کم از کم چھ چاندی کے تمغے یقینی بنائے ہیں۔

ہندوستانی کھلاڑی اب تک ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 15 تمغے حاصل کر چکے ہیں۔ 2019 میں بنکاک میں منعقدہ چیمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن میں ، ہندوستانی ٹیم نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی ، جس میں دو طلائی تمغوں سمیت 13 تمغے جیتے تھے۔

Recommended