Urdu News

آئی پی ایل کے باقی میچ اس سال ستمبر اکتوبر میں کھیلے جائیں گے

@IPL

نئی دہلی ، 29 مئی (انڈیا نیرٹیو)

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کا بقیہ سیزن رواں سال ستمبر تا اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ یہ فیصلہ ہفتہ کے روزبورڈآف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک خصوصی جنرل باڈی اجلاس میں لیا گیا۔

بی سی سی آئی نے مردوں کے ٹی۔20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے آئی سی سی سے مناسب وقت میں توسیع کا مطالبہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، جو بنیادی طور پر اکتوبر کے وسط سے لے کر 14 نومبر کے درمیان میں ہندوستان میں ہونے والا ہے۔

ہفتہ کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں ، بی سی سی آئی نے کہا ،”ہندوستان میں مانسون سیزن کے پیش نظر ہفتہ کے روز بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) اس سال ستمبر ۔اکتوبر کے مہینے میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) میں ویﺅانڈین پریمیر لیگ۔ 2021 سیزن کے باقی میچوں کو مکمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح ہو کہ باقی آئی پی ایل کے لئے محدود ونڈو میں بی سی سی آئی کے سامنے کئی رکاوٹیں ہیں۔ پہلے ، انگلینڈ میں بھارت کی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 ستمبر کو مانچسٹر میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس کے ایک ہفتے کے اندر ہی انگلینڈ کو بنگلہ دیش کا سفر کرنا ہے اور اس کے بعد پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز اکتوبر کے وسط تک جاری رہنے کی امید ہے۔ آئی پی ایل میں شامل ایک درجن سے زیادہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی سے کئی فرنچائزیوں کی پریشانی ہوگی۔

بی سی سی آئی کے سامنے دوسرا بڑا چیلینج کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) ہے ، جس نے جمعہ کے روز کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کے اعلان کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ 2021 ایڈیشن 28 اگست سے 19 ستمبر تک ہوگا۔ کئی اعلی کیریبین کھلاڑی اوردیگر بڑے نام والےغیر ملکی کھلاڑی اور کوچنگ عملہ شامل ہے۔

حالانکہ بی سی سی آئی نے سی پی ایل کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے اور ان کو اپنے پروگرام میں تبدیلی لانے کے لئے راضی کرنے کی کوشش کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کا انٹرنیشنل ڈومیسٹک سیزن جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا اور پاکستان کے خلاف سیریز سے بھرا ہوا ہے۔ سی پی ایل کے آغاز سے چار دن پہلے 24 اگست کوان کا گھریلو سیزن ختم ہونے والا ہے۔

قابل ذکرہے کہ جس وقت آئی پی ایل معطل کیاگیاتھا ، اس وقت چار پلے آف سمیت 31 میچز کھیلے جانے باقی تھے۔ بی سی سی آئی نے چاروں ٹیموں میں کووڈ۔ 19 پازیٹیو کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے آئی پی ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Recommended