Urdu News

وائس ایڈمرل رونیت سنگھ کو ڈپٹی چیف آف نیوی مقرر کیاگیا

وائس ایڈمرل رونیت سنگھ کو ڈپٹی چیف آف نیوی مقرر کیاگیا

رونیت سنگھ ہوا بازی کی مہارت کے ساتھ ایک فلائنگ انسٹرکٹر بھی ہیں

بحریہ کے فرنٹ لائن جہازوں اور ہوائی اسکواڈرن کو کمانڈ کرنے کا ہے تجربہ

نئی دہلی ،یکم جون (انڈیا نیرٹیو)

 ہیریئر اور مِگ۔ 29 جنگی طیارے اڑانے والے نائب ایڈمرل رونیت سنگھ کو بحریہ کا ڈپٹی چیف مقررکیا گیا ہے۔ انہوں نے31مئی کو سنکدوش ہوئے منگل کو وائس ایڈمرل ایم ایس پوار سے منگل کے روزعہدہ سنبھالا ہے ۔ انہیں اپنے نمایاں کیریئر کے دوران نصف درجن سے زیادہ اقسام کے ہوائی جہاز اڑانے کا تجربہ ہے۔ ہوا بازی میں مہارت کے ساتھ ، وہ ماسٹر گرین انسٹرومنٹ ریٹنگ کے ساتھ ایک قابل فلائنگ انسٹرکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے بحریہ کے فرنٹ لائن جہازوں اور بحری فضائی اسکواڈرن کی کمانڈ سنبھالی ہے۔

وائس ایڈمرل رونیت سنگھ کو یکم جولائی 1983 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ انہیں ہوا بازی میں مہارت حاصل ہے ، اس لئے وہ ماسٹر گرین انسٹروومنٹ ریٹنگ کے ساتھ ایک قابل فلائنگ انسٹرکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے نمایاں کیریئر کے دوران ایچ ٹی 2 ، کرن ایچ جے ٹی 16 ، ٹی ایس 11 اسکرا ، ہنٹر ، ہیریئر جی آر 3 ، جیٹ پرووسٹ ، چیتک ، گزیل ، ہاک اور مِگ 29 کے یو بی کے طیاروں کی پرواز کی ہے۔

 اس کے علاوہ ، وائس ایڈمرل نے اپنے نمایاں بحری کیریئر کے دوران مختلف چیلنجنگ اسٹاف ، کمانڈ اور سفارتی کاموں کے دوران مختلف پلیٹ فارمس پر وسیع تجربہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے آئی این ایس ہمگری ، آئی این ایس رنوجے ، آئی این ایس رنویر ، آئی این اے ایس 551 بی ، آئی این اے ایس 300 کے ساتھ ساتھ ایئر بیس آئی این ایس ہنساسمیت مختلف فرنٹ لائن جہازوں اور بحری ایئر اسکواڈرن کو کمان کیا ہے ۔

اس کے علاوہ انہیں 2005 سے 2008 تک کینیا ، تنزانیہ اور سیشلس میں ہندوستانی دفاعی مشیر بھی مقرکیاگیاتھا۔ فلیگ رینک میں ترقی کے بعد ، انہوں نے آئی ایچ کیو ایم او ڈ ی (ون) میں اسسٹنٹ کنٹرولر کیریئر پروجیکٹ اور اسسٹنٹ کنٹرولر وارشپ پروڈکشن اینڈ ایکوزیشن گوا یریا فلیگ آفیسر نیول ایوی ایشن اور ممبئی میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ کے کاموں کو سنبھالا ہے۔ انہیں 2004 میں نیوی میڈل (بہادری) اور 2017 میں اتی وشیشٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا تھا۔

Recommended