Urdu News

شعبۂ زراعت کو ساتھ لے کر ہی ہندستان خودکفیل اور ڈیجیٹل ہوگا: تومر

@nstomar

شعبۂ زراعت کو ساتھ لے کر ہی ہندستان خودکفیل اور ڈیجیٹل ہوگا: تومر

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے آج کہاکہ زراعت شعبہ کو ساتھ لے کر ہی خودکفیل اور دیجیٹل ہندستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔

مسٹر تومر نے کہاکہ زراعت شعبہ کے ڈیجیٹلائزیشن کے لیے زراعت اور کسان فلاح وبہبود کی وزارت نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی کے مضبوط عزم سے کھیتی میں جوش و خروش بڑھا ہے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے 75ہزار کروڑ ورپے سالانہ کی تاریخی پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) سمیت کئی اسکیموں کو شفافیت کے ساتھ نفاذ کیا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بات زراعت اور کسان فلاح وبہبود کی وزارت کے ساتھ چار اداروں کے مفاہمت نامہ پر دستخط کی تقریب کے دوران کہی۔ یہ ادارے ہیں پتنجلی، آرگنک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، امیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس)، ای ایس آر آئی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایبریبازار انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ۔ ان انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ایک برس کے اندر بنیاد کے طورپر کسان ڈیٹا بیس کا استعمال کرکے پائلٹ پروجیکٹ کے لیے ایم او یو کیا گیا ہے۔

نیشنل ایگری کلچر جیو ہب کا قیام اور شروعات کرنے کے لیے ای ایس آر آئی کے ساتھ، زراعت ویلیو چین میں ڈیجیٹل خدمات او رڈیجیٹل زراعت سے متعلق جدت طرازی ماحول پیدا کرنے کے لیے امیزون ویب سروسز کے ساتھ، ڈیجیٹل زراعت کو فروغ دینے کے لیے تین ریاستوں (اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان) میں پائلٹ پروجیکٹ کے لیے محکمہ زراعت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے ایگری بازار کے ساتھ اور تین اضلاع (ہردوار۔ اتراکھنڈ، ہمیر پور۔اترپردیش اور مرینا۔مدھیہ پردیش) میں زراعت منیجمنٹ اور کسان سروس کے لیے پتنجلی کے ساتھ ایم او یو ہوا ہے۔

Recommended