Urdu News

چین: بلاگرز کو سنائی گئی جیل کی سزا

چین: بلاگرز کو سنائی گئی جیل کی سزا

 گلوان تنازعہ میں چینی فوجیوں کی ہلاکت کو بڑھاچڑھاکرپیش کرنے کاالزام

بیجنگ ، 02 جون ( انڈنیرٹیو)

چینی حکومت نے ایک بلاگر کو جیل کی سزاسنائی ہے اس پر شہدا ءکو بدنام کرنے کا الزام لگایاگیا ہے۔ بلاگرنے گزشتہ سال گلوان وادی میں چین و ہند تنازعہ میں جاں بحق ہوئے چینی فوجیوں کی تعدادکوچار سے زیادہ بتایا تھا۔

کیوءزمنگ کومنگل کوچینی عدالت نے شہداءکوبدنام کرنے کے الزام میں آٹھ ماہ قید کی سزاسنائی ۔ چین کے ٹویٹر کہے جانے والے ویبو پر زمنگ کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ پیروکارہیں ۔

زمنگ چین کے فوجداری قانون کی ایک نئی شق کے تحت جیل کی سزاپانے والاپہلاشخص ہے

 کئی ماہ کی خاموشی کے بعد ، چینی فوج نے فروری میں کہا تھا کہ گزشتہ سال جون میں ، اس کے چار فوجی وادی گالوان میں ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے تھے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں کیوءزمنگ نے کہا تھا کہ مہلوک فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔38سالہ کیوءزمنگ کوفروری میں حراست میں لیا گیا تھااسکے ساتھ ہی اس کے سوشل میڈیا ہینڈل ویبو پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Recommended