Urdu News

عالمی وبائی مرض میں کفایتی دوائیں بنانے پر کام ہو: ڈاکٹر ہرش وردھن

@drharshvardhan

عالمی وبائی مرض میں کفایتی دوائیں بنانے پر کام ہو: ڈاکٹر ہرش وردھن

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی مدت پوری کی

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی مدت پوری کر لی ۔ بدھ کے روز ، کینیا کی وزارت صحت کی ایگزیکٹوٹیو ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پیٹرک اموتھ کو ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے 149 ویں اجلاس کے دوران ، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ویکسین کی صنعتوں کو موجودہ عالمی وبا کی حالت کے دوران انٹیلی لیکچوئل پراپرٹی کے حقوق کے سلسلے میں سخت رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔ یہ سب کے لیے ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ ذمہ داری کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اب فیصلے لینے اور عملی اقدامات کرنے کا وقت آگیا ہے۔ آئندہ دو دہائیوں میں صحت کے بہت سے چیلینجز آئیں گے۔لہٰذا ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ذمہ داری لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا دور میں ہمیں کفایتی قیمتوں پر دوائیں بنانے کے طریقے ڈھونڈنے چاہئیں تاکہ علاج سب کےلیے قابل رسائی ہو۔

Recommended