کامرس سکریٹری ڈاکٹر انوپ ودھاون نے آج کہا کہ بھارت کی برآمدات کی کارکردگی مؤثر بنی ہوئی ہے۔ مئی 2021 میں تجارتی برآمدات کے عارضی اعداد و شمار میں مئی 2020 کی سطح پر 67.39 فیصد اور مئی 2019 کی سطح پر 7.93 فیصد کا اہم اضافہ دیکھا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پی او ایل اور جوابر و زیورات کو چھوڑ کر تجارتی اشیاء کی برآمدات کے شعبہ میں مئی 2021 میں 21-2020 کی یکساں مدت کے مقابلے 45.96 فیصد اور 20-2019 کی یکساں مدت کے مقابلے 11.51 فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے۔
مئی 2021 کے دوران، پچھلے سال کی یکساں مدت کے مقابلے، تجارتی اشیاء کی درآمدات میں 68.54 فیصد کا مثبت اضافہ درج کیا گیا۔ مئی 2019 کے مقابلے مئی 2021 کے دوران درآمدات میں (-) 17.47 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔
مئی 2021* میں تخمینہ سروس ایکسپورٹ 17.85 بلین امریکی ڈالر رہی، جس میں مئی 2020 کے مقابلے 6.44 فیصد کا مثبت اضافہ درج ہوا ہے۔ مئی 2020 کے مقابلے، مئی 2021* میں خدمات کی درآمدات کی تخمینہ قیمت 0.30 فیصد کا مثبت اضافہ درج کرتے ہوئے 9.97 بلین امریکی ڈالر رہی، جب کہ مئی 2021* کے لیے خدمات کی برآمدات کی تخمینہ قیمت 7.88 بلین امریکی ڈالر ہے، جس میں مئی 2020 کے مقابلے 15.39 فیصد کا مثبت اضافہ درج ہونے کا امکان ہے۔
جنس وار پیش رفت کا رخ
جن اشیاء/اشیاء کے گروپ نے مئی 2021 اور مئی 2020 کے دوران مثبت اضافہ درج کیا ہے، وہ ہیں دیگر اناج (823.83 فیصد)، جوٹ ایم ایف جی، فلور کورنگ سمیت (255.77 فیصد)، پٹرولیم مصنوعات (199.85 فیصد)، دستکاری، ہاتھ سے بنی قالین سمیت (192.05 فیصد)، جواہر اور زیورات (179.16 فیصد)، چمڑا اور چمڑے سے بنے سامان (155.06 فیصد)، انسانوں کے ذریعے بنائے گئے دھاگے/کپڑے/میڈ اپ وغیرہ (146.35 فیصد)، گوشت، ڈیئری اور پولٹری مصنوعات (146.19 فیصد)، سوتی دھاگے/کپڑے/میڈ اپ، ہتھ کرگھا مصنوعات وغیرہ (137.92 فیصد)، تمام ملبوسات کا آر ایم جی (114.15 فیصد)، قالین (107.97 فیصد)، الیکٹرانک سامان (90.8 فیصد)، سیرامک مصنوعات اور شیشے سے بنے سامان (81.39 فیصد)، ابرق، کوئلہ اور دیگر خام دھات، پروسیسڈ معدنیات سمیت معدنیات (74.95 فیصد)، بھونا اناج اور متعدد پروسیسڈ اشیاء (53.66 فیصد)، انجینئرنگ کے سامان (53.14 فیصد)، کاجو (38.4 فیصد)، سمندری مصنوعات (33.59 فیصد)، خام لوہا (25.68 فیصد)، پلاسٹک اور لینولیم (20.44 فیصد)، آرگینک اور غیر آرگینک کیمیکل (20.11 فیصد)، تمباکو (15.06 فیصد)، چاول (12.22 فیصد)، تلہن کی کھلی (8.28 فیصد)، مسالے (1.37 فیصد) اور کافی (1.07 فیصد)۔
خام لوہا کی برآمدات 2021-2020 کے دوران اور 22-2021 کے پہلے دو مہینوں میں لگاتار بڑھی ہے۔ چاول کی برآمدات 2021-2020، اپریل 2021 اور مئی 2021 کے دوران اپریل 2020 کے مہینہ کو چھوڑ کر لگاتار بڑھ رہی ہے۔ بھونے اناج اور متعدد پروسیسڈ اشیاء، دیگر اناج اور تلہن کی کھلی کی برآمدات جون 2020 سے لگاتار بڑھ رہی ہے۔ فلور کورنگ سمیت جوٹ ایم ایف جی اور قالین کی برآمدات جولائی 2020 سے لگاتار بڑھ رہی ہے۔
چمڑا اور چمڑے کی مصنوعات، انسانوں کے ذریعے بنائے گئے دھاگے/کپڑے/میڈ اپ وغیرہ اور سمندری مصنوعات جیسے شعبوں میں، جو وبائی مرض (2021-2020) کے دوران منفی اضافہ کا مظاہرہ کر رہے تھے، مارچ 2021 سے تیزی آئی ہے۔