Urdu News

وزیراعظم نے اولمپکس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی

ٹوکیو اولمپکس

 

 
 

نئی دہلی، 3 جون 2021،       وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  ٹوکیو اولمپکس کے لئے  50 دن کے موقع پر  بھارت کی اولمپکس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ آنے والے ٹوکیو اولمپکس کے لئے تیاری کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں افسران نے ایک پریزینٹیشن  پیش کی۔ جائزے کے دوران وزیراعظم کو  عالمی وبا کے دوران  ایتھلیٹس کے لئے بلا روک ٹوک تربیت کو یقینی بنانے  ، اولمپک کوٹہ حاصل کرنے کےلئے بین الاقوامی مسابقت میں شرکت ، ایتھلیٹ کی ٹیکہ کاری اور  ان کو فراہم کرائی جارہی  مخصوص مدد کے لئے  کئے گئےمختلف اقدامات  کےبارے  میں بتایا گیا۔

افسران نے ٹیکہ کاری کی صورتحال اور معاون اسٹاف کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نے  ہدایت دی کہ  ہر ایک  کوالیفائڈ  / ممکنہ ایتھلیٹ، معاون اسٹاف  اور  ٹوکیو اولمپکس جانے والے  افسران   کو جنتی جلدی ممکن ہو،  ٹیکے لگائے جائیں۔

2R1BK.jpg

 

وزیراعظم  نے کہا کہ وہ جولائی میں  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے اپنے کھلاڑیوں سے رابطہ کریں گے  اور ان کی  حوصلہ افزائی کریں گا اور  تمام ہندوستانیوں کی جانب سے انہیں نیک خواہشات پیش کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھیل تو  ہمارے ملک کے دل میں بستا ہے اورہمارے نوجوان کھیلوں کا ایک مضبوط اور  شاندار کلچر تیار کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے 135 کروڑ  لوگوں کی نیک خواہشات  ہمارے ان نوجوانوں کے ساتھ ہیں جو  اولمپک میں شرکت کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ  عالمی سطح پر  چمکنے والا  ہر ایک نوجوان  کھلاڑی  ایک ہزار مزید نوجوانوں کو  کھیلوں میں شرکت کے لئے تحریک دیتا ہے۔

افسروں نے کہا کہ  جب ہمارے ایتھلیٹس اولمپکس میں شرکت کریں گے تو انہیں تحریک دینے  اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس لئے  مقابلے کی پوری مدت کے دوران  بھارت میں ان کے والدین اور  خاندان کے ارکان کے ساتھ  مستقل ویڈیو کانفرنگ  کی جائے گی۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ٹوکیو اولمپکس میں 11 کھیلوں کے زمروں میں مجموعی طور پر  100 ایتھلیٹس کو ا ہل پایا گیا ہے اور   ٹوکیو اولمپکس کے لئے تقریباً 25 مزید ایتھلیٹس کے کوالیفائی کرنے کی توقع ہے، جس کی تفصیل جون 2021 کے اواخر تک سامنے آئے گی۔ ریو ڈی جنیرو میں 2016 کے آخری پیرالمپکس میں  مجموعی طور پر 19 ہندوستانی ایتھلیٹس نے شرکت کی تھی۔ ٹوکیو اولمپکس کے لئے  26  پیرا ایتھلیٹس اہل پائے گئے ہیں اور 16 مزید ایتھلیٹس کے کوالیفائی کرنےکی توقع ہے۔


 

Recommended