Urdu News

فوج کے سربراہ نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر امن و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا

جنرل ایم ایم نرونے

 نئی دہلی۔ 03 جون             وادی کشمیر کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن  ، ہندوستانی فوج کے سربراہ (سی او اے ایس) ، جنرل ایم ایم نرونے نے لائن آف کنٹرول پر سیکیوریٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

فوج کے سربراہ  نے شمالی  کمان کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی اور چنار کور کمانڈر ،لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے  کے ہمراہ فورمیشن اور یونٹوں کا دورہ کیا ، جہاں مقامی کمانڈروں نے فوج کے سربراہ  کو امن و سلامتی  کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا  اور دہشت گردوں کے ذریعہ پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر سے کی جانے والی دراندازی کی کوششوں کو  ناکام بنانے کے اقدامات کے بارے میں بھی  بتایا۔ فوج کے سربراہ  نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور کاروائی سے متعلق ان کی اعلی سطحی تیاری نیز  حوصلہ  بنائے رکھنے کی ستائش کی ۔ لائن آف کنٹرول پر امن  وسلامتی کی موجودہ صورتحال کی تعریف کرتے ہوئے ، انہوں نے تمام کمانڈروں اور فوجیوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے فوجیوں کا حوصلہ بنائے رکھیں اور کسی بھی ابھرتے ہوئے حفاظتی چیلنجوں کو موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔ آرمی چیف نے تمام سرکاری اداروں کو  خطے میں امن و امان برقرار رکھنے اور کووڈ – 19 وبائی امراض کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے  لوگوں تک پہنچنے میں ان کی قریبی ہم آہنگی کے لئے  دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-06-03at15.49.52FD0Q.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Recommended