Urdu News

گوپی ناتھ منڈے قومی سطح پر دلتوں ، غریبوں اور کسانوں کی ایک مضبوط آواز تھے: نڈا

گوپی ناتھ منڈے

گوپی ناتھ منڈے قومی سطح پر دلتوں ، غریبوں اور کسانوں کی ایک مضبوط آواز تھے: نڈا

منڈے کی 7 ویں برسی کے موقع پر  اسپیشل کور  اور اسپیشل کینسیلیشن کا اجرا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی۔ نڈ ا نے جمعرات کے روز سابق مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کی یاد میں محکمہ ڈاک کے خصوصی کور اور خصوصی کینسیلیشن کو جاری کیا۔ نڈا نے کہا کہ گوپی ناتھ منڈے ایک عوامی رہنما اور ایک عوامی ہیرو تھے۔نئی سوچ سے مالا مال ہونے کے ساتھ ، وہ قومی سطح پر دلتوں ، غریبوں اور کسانوں کی ایک مضبوط آواز تھے۔

گوپی ناتھ منڈے کی 7 ویں برسی کے موقع پر آن لائن پروگرام میں ، نڈا نے کہا کہ گوپی ناتھ منڈے زمین سے جڑے رہنما تھے۔ وہ قومی سطح پر پسماندہ ، غریبوں ، کسانوں ، دلتوں کی آواز بن گئے۔سیاستداں ہونے کے علاوہ وہ کسان بھی تھے ، حقیقی معنوں میں وہ بہوجن سماج کے قائد تھے۔ درخت کے نیچے تعلیم حاصل کرنے والے گوپی ناتھ منڈے ہندوستان کے مرکزی دیہی ترقی کے وزیر کے عہدے پر فائز ہوگئے۔ وہ نئی سوچ سے مالا مال تھے۔ وہ ہزاروں کارکنوں کو بھی ساتھ لے کر چلتے تھے۔ تمام طبقات کی نمائندگی کرنے والے رہنماتھے۔ لہذا ، پسماندہ افراد کے لیے ترقیاتی کام کرنا ان کے لیے سچا خراج عقیدت ہوگا۔

پروگرام میں ، مرکزی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد ، مرکزی وزیر مملکت سنجے دھوتری ، مرکزی وزیر برائے خوراک ، صارف اور عوامی تقسیم معاملوں کے وزیر راؤصاحب پاٹل دانوے ،قومی شریک تنظیم کے جنرل سکریٹری شیو پرکاش،اپوزیشن لیڈر مہاراشٹرادیویندر فڑنویس ، ریاستی بی جے پی صدر چندرکانت پاٹل ، بی جے پی کے قومی سکریٹری پنکجا منڈے اور ممبر پارلیمنٹ پریتم منڈے – آنجہانی گوپی ناتھ منڈے کی دونوں بیٹیاں سمیت متعدد ممتاز افراد نے آن لائن شمولیت اختیار کی۔

Recommended