Urdu News

ہندوستانی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیمیں دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ

@BCCI

ہندوستانی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیمیں دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ

ہندوستانی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیمیں آج صبح چارٹر طیارے پر انگلینڈ روانہ ہوگئیں۔کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹویٹ کے ذریعے مذکورہ بالا معلومات فراہم کیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان کی مرد اور خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک ساتھ ٹور پر روانہ ہوئیں۔

لندن پہنچنے کے بعد ، دونوں ٹیمیں ساوتھمپٹن جائیں گی ، جہاں وہ قرنطینہ ہوں گی۔ ساو تھمپٹن میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد ، مرد ٹیم 18 جون سے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کا فائنل کھیلے گی۔

اسی کے ساتھ ہی ، ویمنز ٹیم انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ بسٹل میں 16 جون سے واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ خواتین ٹیم کے لئے سات سالوں میں یہ پہلا ٹیسٹ ہے۔ ٹیسٹ کے بعد ویمنز ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ بھی کھیلے گی۔ ویمنز ٹیم 15 جولائی کو اپنے دورے کا اختتام کرے گی جب کہ مردوں کی ٹیم وہیں رکے گی اور اگست سے ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

Recommended