Urdu News

پاکستانی دفتر خارجہ نے پاکستان میں امریکی فوجی اڈہ یا ایئر بیس ہونے سے کیا انکار

پاکستانی دفتر خارجہ نے پاکستان میں امریکی فوجی اڈہ یا ایئر بیس ہونے سے کیا انکار

پاکستانی دفتر خارجہ نے پاکستان میں امریکی فوجی اڈہ یا ایئر بیس ہونے سے کیا انکار

اسلام آباد،04جون(انڈیا نیرٹیو)

پاکستانی ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکہ کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں، اور دونوں ممالک کے مابین وجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیامعاہدہ بھی نہیں ہوا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکہ کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں، اور نہ ہی پاکستان اور امریکہ کے درمیان فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے مابین ماضی کے ائیر اور گراونڈ لائن آف کمیونیکیشن کے معاہدے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو افغانستان کے لئے فوجی اڈے دینے کے حوالے سے واضح بیان دے چکے ہیں، امریکہ کا پاکستان میں کوئی ائربیس یا اڈہ نہیں اور نہ ہی اس طرح کا کوئی پلان ہے۔امریکہ کے ساتھ 2001 کے تعاون کے فریم ورک کے تحت کام کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں افعانستان کے امن میں بہتری آئے، افغانستان سے عالمی فورسز کے بعد سیکورٹی خلا پیدا نہ ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان کا واحد حل سیاسی ہے اور کبھی بھی کوئی فوجی حل نہیں تھا۔

Recommended