نئی دلّی ،04 جون، 2021 /
آج رات 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کووڈ سے بچاؤ کے لئے مجموعی طور پر 22.75 کروڑ (22,75,67,873) سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔
آج 18 تا 44 سال کی عمر کے درمیان کے 16,23,602 مستفدین نے کووڈ ویکسین پہلا ٹیکہ لگوایا اور اس عمر کے 31,217 مستفدین نےدوسرا ٹیکہ حاصل کیا، تمام 37 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 2,58,45,901 اس عمر کے افراد پہلا ٹیکہ اور کل 1,18,299 افراد دوسرا ٹیکہ حاصل کرچکے ہیں۔ بہار، دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش،مہاراشٹر، راجستھان ، تمل ناڈو، اترپردیش اور مغربی بنگال میں 18 تا 44 سال کی عمر زمرہ کے 10 لاکھ سے زیادہ مستفدین کووڈ ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوا چکے ہیں۔
مجموعی طور پر 22,75,67,873افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے،جن میں 99,44,507 حفظان صحت سے متعلق کارکنان (ایچ سی ڈبلیوز) شامل ہیں جنھوں نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی ہے اور 68,40,415 ایچ سی ڈبلیوز نے دوسری خوراک لی ہے۔ 1,60,45,747 صف اوّل کے اہلکاروں (ایف ایل ڈبلیوز)نے(پہلی خوراک)، 86,34,525 ایف ایل ڈبلیوز نے (دوسری خوراک) حاصل کی ہے اور 18 تا 44 عمر کے زمرہ کے 2,58,45,901 مستفدین نے( پہلی خوراک ) اور اسی زمرہ 18 تا 44 عمر کے 1,18,299 مستفدین نے (دوسری خوراک) حاصل کی۔ تاہم 45 سال سے60 سال کی درمیانی عمر کے 6,96,94,235 افراد نے (پہلی خوراک) اور 45 سال سے 60 سال کی درمیانی عمر کے 1,11,86,697 افراد نے (دوسری خوراک)، 60 سال سے زیادہ کی عمر کے 6,01,48,354 مستفدین نے (پہلی خوراک) اور 60 سال سے زیادہ عمر کے 1,91,09,193 مستفدین نے (دوسری خوراک ) حاصل کی ہے۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے 140ویں دن (04جون 2021) مجموعی طور پر 33,57,713 افرادکو ٹیکے لگائے گئے۔ رات سات بجے تک موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق31,01,109 مستفدین نے ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوایا اور2,56,604 مستفدین نے ویکسین کا دوسرا ٹیکہ لگوایا ہے ۔ حتمی رپورٹ آج دیررات تک تیار ہوجائے گی۔ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے 140ویں دن (04جون 2021) مجموعی طور پر 33,57,713 افرادکو ٹیکے لگائے گئے۔ رات سات بجے تک موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق31,01,109 مستفدین نے ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوایا اور2,56,604 مستفدین نے ویکسین کا دوسرا ٹیکہ لگوایا ہے ۔ حتمی رپورٹ آج دیررات تک تیار ہوجائے گی۔