Urdu News

راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کی شرح میں مسلسل کمی

راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کی شرح میں مسلسل کمی

راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کی شرح میں مسلسل کمی

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے معاملات کی تعداد میں اتوارکو بھی کمی جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے صرف 381 نئے معاملے سامنے آئے اور مزید 34 مریضوں کی اس بیماری سے موت ہوئی۔

راجدھانی میں کورونا کے 381 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1429244 ہوگئی جب کہ اموات کی تعداد 24591 ہوگئی۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کی بنیادپر انفیکشن کی شرح کم ہوکر 0.5 فیصدرہ گئی۔ اس دوران 76857 لوگوں کی کورونا کی جانچ کی گئی جن میں 76474 متاثر نہیں پائے گئے۔ ہفتہ کو انفیکشن کی شرح 0.53 فیصد تھی۔ یہاں اب تک 1.97 کروڑ لوگوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اس مدت میں شرح اموات 1.72 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 76857 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 55786 آرٹی پی سی آراور 21071 لوگوں کو ریپڈ ایٹیجن ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دہلی میں اس دوران مزید 1189 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1398764 ہوگئی ہے۔

فی الحال دہلی میں 2327 کورونا مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ فعال معاملات کی موجودہ تعداد کم ہوکر 5889 رہ گئی ہے۔ دہلی میں ممنوعہ زون کی تعدادکم ہوکر 11557 رہ گئی ہے۔

اس درمیان پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 58091 افراد کاا ویکسی نیشن کیا گیا جن میں 42823 کو پہلی اور 15268 لوگوں کو ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی۔ اب تک 5650819 افراد ویکسینیٹ کئے جاچکے ہیں۔ اس سے قبل ہفتہ کو کورونا کے 414 نئے معاملے سامنے آئے تھے اوراس وبا سے مزید 60 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

Recommended