Urdu News

چین کے صوبہ گوانگزو میں کورونا کے نئے معاملات میں اضافہ

چین کے صوبہ گوانگزو میں کورونا کے نئے معاملات میں اضافہ

چین کے صوبہ گوانگزو میں کورونا کے نئے معاملات میں اضافہ، ایک بار پھر پابندیاں عائد

چین کے صوبہ گوانگزو میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافے کے سبب ایک مرتبہ پھر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر جانے سے منع کردیا گیا ہے۔

کورونا کے کنٹرول اور روک تھام کے لئے قائم کردہ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق پیر کی سہ پہر سے ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیر سے صوبہ چھوڑنے والوں کو سفر سے پہلے 48 گھنٹوں کے اندر منفی نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی رپورٹ دینا لازمی ہوگی۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز ، گوانگ ڈونگ صوبے میں بھی کورونا کے متعدد نئے معاملات منظر عام پر آئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی باہر سے آنیوالے  افراد میں کورونا کے 7 معاملات یہاں درج کئے گئے ہیں۔ اس وقت کل 94 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 80 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے اور 14 معاملات ایسے ہیں جن میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ملی ہے۔

Recommended