Urdu News

وارانسی ہوائی اڈہ سے 1800 کلو ویکسین ملک کے مختلف علاقوں تک پہنچی

وارانسی ہوائی اڈہ

 

 
 

کووڈ مریضوں، دواؤں اور ضروری آلات کی وارانسی کے اندر اور باہر آمد و رفت میں وارانسی ہوائی اڈہ سرگرم رول ادا کر رہا ہے۔ حکومت کے ذریعے مقررہ پیمانوں اور پروٹوکول کی مکمل تعمیل کرکے طے شدہ اور غیر طے شدہ پروازوں کو وارانسی ہوائی اڈہ پر سب سے زیادہ پیشہ ور طریقے سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00148V2.jpg

ہوائی اڈہ نے جنوری 2021 سے ابھی تک 1800 کلوگرام سے زیادہ ویکسین شپمنٹ کی آمدورفت کی سہولت عطا کی ہے۔ آج تک وارانسی ہوائی اڈہ سے دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں کو 128 سے زیادہ آکسیجن کنسنٹریٹرس بھیجے گئے ہیں اور کئی اہم شہروں میں چارٹر اور میڈیکل پروازوں کے ذریعے کووڈ مریضوں کو لایا لے جایا بھی گیا ہے۔ لندن، مسقط اور دبئی وغیرہ مقامات سے بین الاقوامی پروازوں کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ وارانسی ہوائی اڈہ نے کووڈ مریضوں کو لے جانے والی اسپیشل میڈیکل پروازوں کی سہولت فراہم کرکے ہمیشہ وارانسی اور آس پاس کے لوگوں کو بقیہ ہندوستان سے جوڑا ہے۔ صاف صفائی کے اعلیٰ معیاروں کو برقرار رکھتے ہوئے سماجی دوری کے ساتھ مسافروں کو محفوظ طریقے سے ٹرمینل سے باہر لایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ماسک کا استعمال اور استعمال شدہ پی پی ای کٹ کا بھی پیشہ ور طریقے سے نمٹارہ کیا جاتا ہے۔

ہوائی اڈہ کے ملازمین کے ذریعے تمام مسافروں، متعلقین، مہمانوں اور ملازمین وغیرہ سے مسلسل درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ہمیشہ کووڈ-19 کے مناسب طرز عمل کی تعمیل کریں اور بھیڑ کو کم کرنے کے لیے وقفہ بنائے رکھیں۔ کووڈ کے طرز عمل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈوے پر مسافروں کو بھی حساس بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کوششوں میں مسافروں کے لیے کئی الیکٹرانک مانیٹروں پر ہدایات دینا، ٹرمینل پر ڈسپلے (سائنیج)، خودکار اور مینول آواز سے اعلانات اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے معلومات مہیا کرنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ وارانسی ہوائی اڈہ نے کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کرنے کے لیے ہوائی اڈے پر صف اول کے تمام کارکنان کے لیے ٹیکہ کاری کیمپ بھی لگائے ہیں۔


 

 

Recommended