Urdu News

مغربی بنگال سے نیپال کو 24 میٹرک ٹن مونگ پھلی برآمد کی گئی

مونگ پھلی

 

 

نئی دہلی،08/جو ن – 1202  ۔   

مشرقی خطے سے مونگ پھلی کی برآمدات میں ترقی کے امکانات کی راہ کھولتے ہوئے، مغربی بنگال سے نیپال کے لئے24 میٹرک ٹن( ایم ٹی) مونگ پھلی کی ایک کھیپ بھیجی گئی۔

برآمد کیاجانے والا یہ سامان مغربی بنگال کے مغربی مڈنا پور ضلع کے کسانوں سے حاصل کیا گیا تھا اور لاڈورما پروموٹرس پرائیویٹ لمٹیڈ کولکاتہ، جو کہ اپیڈا میں رجسٹرڈ کمپنی ہے، کے ذریعہ اس کو ایکسپورٹ کیاگیا۔

روایتی طور پر مونگ پھلی کی برآمد کاری میں گجرات اور راجستھان کا ایک بڑا حصہ ہوتا ہے۔ مغربی بنگال سے مونگ پھلی کی برآمد کاری کے ذریعہ مشرقی خطے سے مونگ پھلی کی برآمدات کو فروغ ملے گا۔

سال 2021-2020 کے دوران ہندوستان کے ذریعہ 6.38 لاکھ ٹن مونگ پھلی(قیمت 5381کروڑ روپے) برآمد کی گئی۔ مونگ پھلی زیادہ تر انڈونیشیا، ویتنام، فلپائن، ملیشیا، تھائی لینڈ، چین، روس، یو کرین، متحدہ عرب امارات اور نیپال جیسے ممالک کو برآمد کی جاتی ہے۔

این ای ٹی، اپیڈا نے مونگ پھلی کی برآمدات کو متوازن بنانے کے لئے کچھ اقدامات کئے ہیں۔ان میں خریدار کارجسٹریشن، اپیڈا میں رجسٹرڈ مونگ پھلی یونٹس کابیچ پروسیسنگ، برآمد کے سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست اور برآمد کار کے ذریعہ مال کے بھرنے کا سرٹیفکیٹ اور اپیڈا کے ذریعہ برآمدات کے سرٹیفکیٹ کا  اجراء شامل ہیں۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی طرف سے جاری کئے گئے تلہن کی پیداوار کی تیسرے پیشگی تخمینے کے مطابق، سال 2021-2020 میں مونگ پھلی کی پیداوار تقریباً 101.19 لاکھ ٹن رہی۔جو کہ 2020-2019 کے دوران 99.52 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں گجرات مونگ پھلی  کی کاشت کرنے والی سب سے بڑی ریاست ہے۔اس کے بعد راجستھان، تملناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اورمغربی بنگال کا نمبر آتا ہے۔ اس فصل کی کاشت خریف اور ربیع دونوں سیزن میں کی جاتی ہے۔ مونگ پھلی کی  مجموعی پیداوار کا 75 فیصد حصہ خریف سیزن کے  حصے میں آتا ہے۔ 

 

 

 

 

 

Recommended