Urdu News

کورونا میں والدین سے محروم ہوچکے بچوں کی تعلیم کو ریاستی حکومتیں یقینی بنائیں: سپریم کورٹ

کورونا میں والدین سے محروم ہوچکے بچوں کی تعلیم کو ریاستی حکومتیں یقینی بنائیں: سپریم کورٹ

بچوں کی تعلیم اسی اسکول میں جاری رہے جس میں وہ پڑھ رہے تھے

سپریم کورٹ نے تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جو بچے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں سے محروم ہو چکے ہیں ، ان کی تعلیم اسی اسکول میں جاری رہے ، جس میں وہ پڑھ رہے تھے۔ جسٹس ایل ناگیشورا راو کی سربراہی والی بنچ نے منگل کے روز یہ حکم دیا۔

عدالت عظمیٰ نے اضلاع کے ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو ہدایت دی ہے کہ ایسے بچوں کو کھانا ، دوائی ، کپڑے ، راشن وغیرہ کے بندوبست کو یقینی بنائیں۔ سپریم کورٹ میں دیئے گئے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وبا کے دوران 30071 بچے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوںکو کھو چکے ہیں۔ کمیشن کے مطابق 26176 بچے ایسے ہیں جنہوں نے دونوں میں سے ایک کوکھو یا ہے۔

گزشتہ 7 جون کو مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ کورونا کی وجہ سے یتیم ہوئے بچوں کو وزیر اعظم کیئرس فنڈ سے مالی مدد فراہم کرنے کا عمل طے کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومتوں سے ایسے بچوں کی مدد کرنے کے ان کے منصوبوں کے بارے میں بھی پوچھا تھا۔

Recommended