Urdu News

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال – 145واں دن

آج رات 7 بجے تک 31 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے

 نئی دلّی  ،09 جون، 2021 /

ہندوستان نے کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں آج ایک اہم سنگ میل  عبور کرلیا ہے۔آج رات 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق  ملک بھر میںمجموعی طور پر 24 کروڑ سے زیادہ (24,24,79,167) سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ طبی جانچ، متاثرہ افراد کا پتہ لگانا، علاج و معالجہ اور کووڈ سے متعلق مناسب طرز عمل کے ساتھ  ساتھ عالمی وبا کی رروک تھام اور اس نمٹنے کے لئے ٹیکہ کاری  کوحکومت ہند  کی حکمت عملی کے ایک لازمی جزو کی حیثیت حاصل ہے۔

آج 18 تا 44 سال کی عمر  کے درمیان کے 19,24,924 مستفدین نے کووڈ ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوایا اور اسی عمر کے 86,450 مستفدین نےدوسرا ٹیکہ حاصل کیا۔ تمام  37 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں  میں ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز سے اب  تک مجموعی طور پر 3,38,08,845 اس عمر کے افراد پہلا ٹیکہ اور  4,05,114 افراد دوسرا ٹیکہ حاصل کرچکے ہیں ۔ بہار، دہلی،  گجرات، ہریانہ، کرناٹک،   مدھیہ پردیش،  مہاراشٹر،  راجستھان ، تمل ناڈو، تلنگانہ،  اترپردیش اور مغربی بنگال میں 18 تا 44 سال کی عمر زمرہ کے  10 لاکھ سے زیادہ  مستفدین  کووڈ ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوا چکے ہیں۔


مجموعی طور پر ملک بھر میں 24,24,79,167افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے،جن میں1,00,12,624 حفظان صحت  سے متعلق کارکنان (ایچ سی ڈبلیوز) شامل ہیں جنھوں نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی ہے اور  69,11,311 ایچ سی ڈبلیوز نے دوسری خوراک لی ہے۔   1,64,71,228صف اوّل کے اہلکاروں (ایف ایل ڈبلیوز)نے(پہلی خوراک)، 87,51,277 ایف ایل ڈبلیوز نے (دوسری خوراک)  حاصل کی  ہے اور 18 تا 44 عمر کے  زمرہ کے 3,38,08,845 مستفدین نے( پہلی خوراک ) اور اسی زمرہ  18 تا 44 عمر کے 4,05,114 مستفدین نے (دوسری خوراک) حاصل کی۔ تاہم  45 سال سے60 سال کی درمیانی عمر کے 7,33,23,267 افراد نے (پہلی خوراک) اور 45 سال سے 60 سال کی درمیانی عمر کے 1,16,22,718افراد نے (دوسری خوراک)، 60 سال سے زیادہ کی عمر کے 6,16,38,580 مستفدین نے  (پہلی خوراک) اور  60 سال سے زیادہ عمر کے 1,95,34,203 مستفدین نے (دوسری خوراک ) حاصل کی ہے۔


Recommended