Urdu News

مرکزی سرکار کسانوں سے بات کے لیے ہمیشہ تیار: تومر

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر

کسان اپنے اعتراضات دلیل کے ساتھ رکھیں ، حکومت اس کو حل کرے گی: تومر

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بدھ کو کہا ہے کہ کاشتکار تنظیمیں زرعی اصلاحات قوانین پر اپنے اعتراض کی وجوہات پیش کریں، حکومت ان کو حل کرے گی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں مسٹر تومر نے کہا کہ مشتعل کسان تنظیمیں جب چاہیں گے تب بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں تنظیموں کے ساتھ 11 دور کے مذاکرات ہوئے ، ان کو کیا اعتراض ہے ، اس کا نہ تو پارلیمنٹ میں جواب دیا گیا اور نہ ہی کسان تنظیموں نے۔ حکومت قوانین کی خرابیاں دور کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بحث کے دوران کسانوں کو ٹھوس تجاویز دی گئیں۔ زرعی اصلاحات کے قوانین کو ڈیڑھ سال سے معطل رکھا گیا ہے۔ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے اور ان کااحترام کرتی ہے۔ زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں ہیں۔ گزشتہ سات برسوں کے دوران کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے بے مثال فیصلے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے کسان زرعی اصلاحات کے تین قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی دارالحکومت کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

Recommended