ویکسین لینے کے بعد بھی لوگ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں
ملک میں جہاں دوسری لہر کے لیے کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ ذمہ دار ہے ، وہیں اس سلسلے میں ایک اور تحقیق بھی ہے جو پریشان کن ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لینے کے بعد بھی ، ڈیلٹا ویریئنٹ (بی۔1.617.2) کافی اثردار نظرآرہاہے۔
مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کا ڈڈیلٹا ویریئنٹ ویکسین کے اثر کو کم کررہا ہے۔ ویکسین لینے کے بعد متاثرہوئے زیادہ تر لوگوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ ہی پایا جارہا ہے۔ ایمس کے مطالعے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ بہت خطرناک ہے۔
تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ آیا لوگوں نے کوویشیلڈ لیا ہے یا کوویکسین ، کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ لوگوں کو انفیکٹکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی ایک یا دونوں خوراک لینے کے بعد بھی ، ڈیلٹا ویریئنٹ لوگوں پر اپنا اثر دکھا رہا ہے۔ تاہم اس تحقیقی رپورٹ کی ابھی نظرثانی کرنا باقی ہے۔
ریسرچ 63 افراد پر کی گئی
ایمس نے اس مطالعے میں 63 افراد کو شامل کیا تھا جو ویکسین لینے کے بعد بھی کورونا سے متاثر ہو گئے تھے۔ ان میں 36ایسے افراد شامل تھے جنھوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی تھیں ، جب کہ 27 افراد نے ویکسین کی صرف ایک خوراک لی تھی۔ ان میں سے 10 لوگوں کو کوویشیلڈ ویکسین لگی تھی جب کہ 52 افراد کو کوویکسین ۔ ایمس نے بتایا کہ ان 63 میں سے 41 مرد اور 22 خواتین ہیں۔ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام 63 افراد ویکسین لینے کے بعد بھی انفیکشن میں مبتلا ہوگئے ، لیکن ان میں سے ایک کی بھی موت نہیں ہوئی ۔ تاہم ، ان لوگوں میں سے بیشتر کو 5-7 دن تک بہت زیادہ بخاررہا تھا۔