فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو کے دوران رکن پارلیمنٹ مندوخیل کو تھپڑرسید کر دیا
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، جو وزیر اعظم پاکستان ، عمران خان کی معاون خصوصی رہ چکی ہیں، انہوں نے ایک نیوز چینل پر ایک ٹاک شو کے دوران حزب اختلاف کی جماعت پیپلز پارٹی کے رکن پارلیمنٹ قادر مندوخیل کو تھپڑ مارا رسید کردیا۔ تھپڑ مارنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں ، ڈاکٹر فردوس گالی گلوج کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ صحافی جاوید چوہدری کے ایکسپریس ٹی وی چینل کے ٹاک شو کے دوران پیش آیا۔ ڈاکٹر فردوس اعوان اس وقت پنجاب کےوزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ہیں۔
شو کے دوران ، مندوخیل نے فردوس پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا ، جس پر وہ مشتعل ہوگئیں اور مندوخیل کا کالر پکڑ کر انہیں تھپڑ لگا دیا۔ڈاکٹر فردوس نے ٹویٹ کیا کہ مندوخیل نے ان کے مرحوم والد کے تعلق سے غلط ریمارکس دیئے تھے۔ فردوس نے بتایا کہ مندوخیل کا رویہ دھمکی آمیز تھا اور اپنے تحفظ کے لیے انہوں نے مندوخیل کو تھپڑ مارا۔
فردوس عاشق اعوان نے چینل پر یک طرفہ خبر نشر کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ انہوں نے چینل سے مکمل ویڈیو جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مندوخیل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔