Urdu News

ڈومینیکا جمہوریہ نے میہل چوکسی کوممنوعہ تارکین وطن کے زمرے میں شامل کردیا

بھارت کے مفرورتاجرمیہل چوکسی

ڈومینیکا جمہوریہ نے میہل چوکسی کوممنوعہ تارکین وطن کے زمرے میں شامل کردیا

ڈومینیکا جمہوریہ کی عدالت نے بھارت کے مفرورتاجرمیہل چوکسی کو ممنوعہ تارکین وطن کے زمرے میں شامل کردیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ڈومینیکا کی وزارت قومی سلامتی اور داخلہ امور نے بتایا ہے کہ امیگریشن اور پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 5 (1)  کے مطابق ، ڈومینیکا کے دولت مشترکہ کے 2017 میں ترمیم شدہ قانون کے تحت چوکسی کو ممنوعہ تارک وطن قرار دیا گیا ہے۔

ڈومینیکن جمہوریہ کے وزیرریبرن بلیک مورے کے دستخط کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ وہ ہدایت دیتے ہیں کہ مذکورہ ممنوعہ تارک وطن کو ڈومینیکا کے ترمیم شدہ ایکٹ میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ملک سے نکالنے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے۔

دریں اثنا  ڈومینیکا کے وزیر اعظم روزویلٹ اسکیرٹ نے چوکسی کو بھارتی شہری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اب عدالت طے کرے گی کہ میہل چوکی کے ساتھ کیا سلک کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈومینیکا ہائی کورٹ نے مفرور ہیرے کے تاجر میہل چوکسی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 11 جون تک ملتوی کردی ہے۔ مجسٹریٹ کی جانب ے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد چوکسی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Recommended