Urdu News

منشیات کے خلا ف شمالی کشمیرمیں پولیس کی جنگ شدومد سے جاری : ڈی آئی جی

منشیات کے خلا ف شمالی کشمیرمیں پولیس کی جنگ شدومد سے جاری : ڈی آئی جی

منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف لڑائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے دوماہ کے عرصے کے دوران ایک سو کروڑ روپے مالیت کی منشیات اور نشیلی ادویات ضبط کرنے کے علاوہ دو درجن کے قریب بدنام، زمانہ منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کواین ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔ 

پولیس نے لوگوں پرزور دیا کہ وہ اس سماجی بدعت کی خاتمے کے لئے آگے آ ئے تاکہ اس وباء کو جڑ سے اُکھاڑ پھینک دیا جائے۔ نمائندے کے مطابق بارہمولہ پولیس نے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف بڑے پیمانے پرجنگ شروع کی، اور اس لڑائی میں پولیس نے دو ماہ کے قلیل عرصے کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ ایک سو کروڑ روپے کے مالیت کی منشیات اور نشیلی ادویات ضبط کرکے دو درجن بدنام زمانہ منشیات اور نشیلی ادویات کاکاروبار کرنے والوں کوگرفتا رکے این ڈی ایس کے تحت جیل منتقل کیا گیا۔ ڈی آئی جی شمالی کشمیر سجیت کمار سنگھ ا ٓئی پی ایس نے ذررائع ابلاغ کے گفتگو کے دوران کہا کہ قرآن پاک میں بھی اللہ تعالیٰ یہ با ت واضح کردیتے ہے کہ منشیات اور نشیلی ادویات حرام ہے اور جولوگ اس کا استعمال کرتے ہے وہ انسانیت سے خارج ہے۔

ڈی آ ئی جی نے کہا کہ ہرایک مذہب دھرم منشیات نشیلی ادویات شراب استعمال کرنے سے گریز کی تلقین کرتا ہے اور جموں وکشمیر میں جس بڑے پیمانے پرمنشیات اور نشیلی ادویات کی لت نے سنگین رُخ اختیار کیاہے وہ ایک تشویش ناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ماہ کے دوران شمالی کشمیرکے مختلف علاوقوں سے ہیروئن براون شوگر چرس فکی نشیلی ادویات کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی گئی اور بارہمولہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ کپوارہ سوپور بانڈی پورہ سے بھی منشیات اور نشیلی ادویات کی بڑی مقدار پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کی ہے اور بین الاقوامی نمارکیٹ میں منشیات کی مالیت ایک سو کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ منشیات کی اس وبا ء کوجڑ سے اُکھاڑ پھینک دینے کے لئے پولیس کافی نہیں ہے بلکہ جب تک نہ لوگ تعاون کرے وہ آ گے آ ئے تاکہ اس بدعت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینک دیاجائے۔ انہوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ منشیات کاکاروبا رکرنے والے ایسے عناصر کی نشاندہی کرے سماج کوایسے عناصر کے خلاف متحرک کرے، تاکہ یہ جووباء عام ہوچکی ہے اس کاخاتمہ کیاجاسکے۔

ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج نے ضلع شوپیاں کا دورہ کیا، سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، جنوبی کشمیر رینج، اننت ناگ، شری عبد الجبار آئی پی ایس نے آج شوپیان کا دورہ کیا اور زیر صدارت افسران کی میٹنگ، سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی کارروائیوں اور سی او وی آئی ڈی سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اپنے دورے کے دوران، ڈی آئی جی ایس نے آر کی ایس ایس پی شوپیاں اور ضلعی پولیس شوپیان کے دیگر افسران سے ملاقات کی اور ضلع میں مجموعی طور پر امن کی بحالی کے لیے کیے گئے مختلف حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر ایس ایس پی شوپیاں شری امرتپال سنگھ نے ضلع کے سیکیورٹی منظرنامے کے بارے میں ایک تفصیلی پیش کش دی اور ڈی آئی جی کو انسداد دہشت گردی کاروائیوں، امن و امان کی بحالی، منشیات کے خاتمے کے لئے اقدامات سمیت ضلع کی موجودہ صورت حال کے بارے میں مفصل جانکاری دی اور وبائی مرض کووڈ-19 پر قابو پانے کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل درآمد کیلئے کئے جارے اقدامات کے بارے میں آگاہی دی۔ 

ڈی آئی جی ایس کے آر نے شوپیاں کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اپنے علاقوں کی سیکورٹی گرڈ کو مستحکم بنائیں اور ان کے منطقی انجام تک پہنچنے کے لیے پیشہ ورانہ انداز میں مقدمات کی فوری تحقیقات پر زور دیا۔ انہوں نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے میں شوپیان پولیس کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Recommended