Urdu News

دلیپ کمار اسپتال سے ہوئے فارغ ، سائرہ بانو نے سب کا شکریہ ادا کیا

فلم اداکار دلیپ کمار

دلیپ کمار اسپتال سے ہوئے فارغ ، سائرہ بانو نے سب کا شکریہ ادا کیا

ممبئی ، 11 جون (انڈیا نیرٹیو)

فلم اداکار دلیپ کمار کو جمعہ کے روز خار واقع پی ڈی ہندوجا اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ فلم اداکارہ سائرہ بانو نے میڈیا کو بتایا کہ دلیپ کمار کو گھر میں آرام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے لوگوں کے تئیں اظہار تشکر بھیکیا ہے۔

سائرہ بانو نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ دلیپ کمار کے پھیپھڑوں میں پانی بھر جان ے کی وجہ سے سانس لینے میں دقت ہو رہی تھی۔اسپتال میں ان کے پھیپھڑوں سے پانی نکال دیا گیا ہے اور آرام کرنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں گھر پر آرام کرنے ، اینٹی بائیوٹکسدوائیں لینے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دعائیں کام آئیں ، اس کے لئے وہ سب کے تئیں اظہار تشکر کرتی ہیں۔

دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف لینے کی وجہ سے اتوار کے روزخارواقع پی ڈی ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں ڈاکٹر جلیل پارکر کی نگرانی میں دلیپ کمار کا فیورل اسپیریشن متعلق آپریشن کرکے ان کے پھیپھڑوں میں جمع 350ملی میٹر پانی نکال دیا گیا۔

دلیپ کمار اسپتال سے رخصت،پھپھڑوں سے پانی نکال دیا گیا

مشہور اداکار اور ہندی فلموں کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار آج یہاں شمال مغربی ممبئی کے کھارعلاقہ کے ہندوجا ان کوویڈ19 اسپتال سے چھٹی مل گئی اور وہ باندرہ پالی ہل کی اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کی اداکارہ اہلیہ سائرہ بانو نے پرستاروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اداکار کے فین کی دعائیں کام آئیں اور پھپھڑوں سے پانی مکمل طورپر نکال دیا گیا ہے۔

واضح رہے کے پانچ دونوں پہلے سانس لینے میں دقت کے بعد دلیپ کمار کو پی ڈی۔ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھااور آج 12بجکر 45 بجے اسپتال سے رخصتی مل گئی ،انہیں ایک ایمبولنس کے ذریعے باندرہ لے جایا گیا۔اسپتال سے ایک۔اسٹریچر۔پر 98 سالہ دلیپ کمار کو باہر لایا گیا اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سائرہ بانو تھیں ،جن کے چہرے پر اطمینان نظر آرہا تھا۔

سائرہ بانو نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ دلیپ صاحب کے پھپھڑوں سے مکمل طورپر پانی نکال لیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے گھر میں ضروری دوائیں دینے۔کا۔مشورہ دیا ہے ۔یہ سب ان شیدائیوں اور قریشیوں کی دعاؤں کا اثر ہے۔

دلیپ کمار اسپتال میں ڈاکٹرنتین گوکھلے اور ڈاکٹر جلیل پارکر کی نگرانی میں رہے۔بدھ۔کو ان کی معمولی سرجری کی گئی اور پھپھڑوں سے پانی کی نکاسی کی گئی تھی۔انہیں سانس لینے میں تکلیف کے بعد مسلسل آکسیجن دیا جارہرتھا۔

دلیپ کمار کے ٹوئیٹر پینڈل سے بھی اس کی معلومات دی گئی اور اسے پرستاروں کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا گیا۔انہیں اتوار کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

Recommended