Urdu News

ملک میں کوروناکے 80 ہزار سے زائد نئے معاملے

ملک میں کورونا

نئی دہلی ، 13 جون (انڈیا نیرٹیو)

پچھلے دنوں کے مقابلے میں ملک میں کورونا کے نئے کیسوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 80 ہزار 834 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جب کہ 3303 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئےہیں۔ اس دوران 1 لاکھ ، 32 ہزار ، 062 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 31 دنوں سے مسلسل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے مریضوں کی بہ نسبت زیادہ ہے۔

اسی وقت ، ملک میں نئے کیسز کی آمد کی شرح یعنی پازیٹویٹی شرح میں کمی آگئی ہے۔ پازیٹویٹی 20 دنوں سے 10 فیصد سے نیچے ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میںپازیٹویٹی شرح چار اعشاریہ چوبیس فیصد رہی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں اب تک کورونا کے 29439989 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 370384 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 1026159 ہے۔ اس کے ساتھ ہی خبر ہے کہ اب تک 28043446 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جوراحت کی بات ہے۔

شمال مشرق میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی

شمال مشرق میں نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ان ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سکم میں ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ دوسری طرف ، آسام حکومت نے کہا ہے کہ ان اضلاع میں جہاں سے وائرس کی صورت حال معمول پر آگئی ہے ،کرفیو میں نرمی کی جائے گی۔

شمال مشرق میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، متاثرہ نئے افراد کی تعداد پانچ ہزار ، 685 ہے۔ اس کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی کل تعداد سات لاکھ ، چار ہزار ، 659 ہوگئی ہے۔ ان میں سے چھ لاکھ ، 18 ہزار ، 674 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کل آٹھ ہزار ، 578 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 76 ہزار ، 574 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک سات ہزار ، 136 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 87 نئے مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

آسام میں تین ہزار ، 463 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد چار لاکھ ، 57 ہزار ، 330 تک پہنچ چکی ہے جبکہ چار لاکھ ، آٹھ ہزار ، 770 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، پانچ ہزار ، 600 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 43 ہزار ، 298 مریض زیر علاج ہیں۔ آسام میں اب تک تین ہزار ، 915 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 42 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

منی پور میں 554 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ، ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 59 ہزار ، 322 ہے جب کہ 49 ہزار ، 653 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 751 نئے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور آٹھ ہزار ، 710 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے منی پور میں اب تک 959 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Recommended