Urdu News

جئے پور بین الاقوامی ہوائی اڈہ نے مشکل وقت میں ضروری طبی سپلائی میں مدد کی

جئے پور بین الاقوامی ہوائی اڈہ

 نئی دہلی:14جون،2021۔جئے پور ہوائی اڈہ  ٹیکوں ، طبی آلات اور دیگر ضروری سپلائی  کو محفوظ طریقے سے لوڈ کرکے انہیں وقت پر منزل تک پہنچانے کاکام یقینی بنانے کیلئے 24 گھنٹے ساتوں دن مسلسل کام کررہاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JB63.jpg

جئے پور ہوائی  اڈے سے یکم مئی سے 9 جون 2021 تک کووڈ ٹیکوں کے کُل 683 باکس (20.59 میٹر ک ٹن) آکسیجن کنسنٹریٹر کے 527 باکس (8.24 میٹرک ٹن) ، آکسیمیٹر  کے 42 باکس (475 کلو گرام)، کووڈ 19 ڈیٹیکشن کے 30 باکس (542 کلو گرام) ٹیکہ کاری کٹ کے  08 باکس (224 کلو گرام) اور بلیک فنگس بیماری کی دواؤں کے 85 باکس (612 کلو گرام ) مختلف ایئرلائنس کے ذریعے بھیجے گئے۔

آکسیجن بحران پر قابو پانے کیلئے 26 اپریل 2021 سے 16 مئی 2021تک آکسیجن کے 09 خالی ٹینکر بھارتی فضائیہ  کے ایئرکرافٹ (سی17)  سے جئے پور سے جام نگر بھیجے گئے۔

اس کے علاوہ  جئے پور ہوائی اڈے کے ذریعے مرکزی اور ریاستی سرکار کی ہدایات کے مطابق کووڈ-19 سے متعلق رہنما خطوط اور پروٹوکول  پر بھی عمل درآمد کیا جارہا ہے تاکہ مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جاسکے۔  ہوائی اڈے کا عملہ سبھی مسافروں ، اسٹیک ہولڈرس،وزیٹرس  اورملازمین سے کووڈ سے متعلق مناسب طرز عمل ہمیشہ اپنانے  اور بھیڑ کم کرنے کیلئے وقت میں وقفے  کو بنائے  رکھنے کیلئے مسلسل گزارش کررہے ہیں۔ ہوائی اڈہ کووڈ سے متعلق مناسب طرز عمل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹرمنل پر کئی الیکٹرانک اورمستقل ڈسپلے کے ذریعے ہدایات بھی ڈسپلے کررہاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U0VY.jpg

جئے پور ہوائی اڈے نےسبھی حفاظتی اقدامات کو ذہن میں رکھتے ہوئے راجستھان حکومت کے اشتراک سے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ملازمین اور دیگر اسٹیک ہولڈس کیلئے کووڈ ٹیکہ کاری کیمپ کا بھی انعقادکیا ہے۔ مئی اور جون 2021 میں جئے پور ہوائی اڈے پر کُل 9 ٹیکہ کاری کیمپ منعقد کیے گئے جس میں تقریباً 2000 افراد کوٹیکہ لگایا گیا۔

 

 

Recommended