Urdu News

چین کے 28 لڑاکا طیارے تائیوان کی فضائی حدود میں داخل

چین کے 28 لڑاکا طیارے تائیوان کی فضائی حدود میں داخل

چین کے 28 لڑاکا طیارے تائیوان کی فضائی حدود میں داخل

تائی پے ، 16 جون (انڈیا نیرٹیو)

 چین نے ایک بار پھر بین اقوامی سرحدوں کے خلاف ورزی کرتے ہوئے پڑوسی ملک تائیوان کے فضائی حدود میں اس کے 28 جنگجو طیاروں نے دراندازی کی۔ یہ لڑاکا ہوائی جہاز تھوڑا دیرچکرلگانے کے بعد واپس چلے گئے۔ تائیوان نے چینی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ چین نے منگل کے روز خودمختار جزیرے تائیوان کی طرف 28 لڑاکا طیارے بھیجے ۔

وزارت نے بتایا کہ پچھلے سال سے چین کے تقریبا روزانہ لڑاکا طیارے تائیوان کی طرف اڑ رہے ہیں۔ اسی ترتیب میں منگل کو اب تک کا سب سے زیادہ لڑاکا طیارے جزیرے کی طرف روانہ ہوئے۔ 

وزارت دفاع نے کہا کہ تائیوان کی فضائیہ نے اپنی جنگی فضائیہ کی تعیناتی اور جزیرے کے جنوب مغرب میں اپنے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نگرانی میں اضافہ کرکے فوری طور پر جواب دیا۔ چین کی طرف سے تائیوان کا رخ کرنے والے طیاروں میں جے 16 اور جے 11 لڑاکا طیارے شامل تھے۔ 

وہیں جی 7 گروپ ممالک کے رہنماوں نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کرکے تائیوان آبنائے کے مسئلے کا پرامن تصفیہ کے لیے کہاتھاجس کے بعد چین اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لیجیان نے کہا کہ جی 7 گروپ چین کے داخلی امور میں جان بوجھ کر مداخلت کر رہا ہے۔

یادرہے کہ ماضی میں چین اسی طرح سے تائیوان کی سرحد میں دراندازی کرتا رہا ہے۔ چین یہ کہتا رہا ہے کہ ملک کی سالمیت کو بچانے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔ چین اپنی ون چین پالیسی کے تحت تائیوان کو بیجنگ کا حصہ سمجھتا ہے۔ اسی سال چین 12 اپریل کو تائیوان کی فضائی حدود میں 25 طیارے بھیج چکاہے۔واضح ہو کہ جی سیون چوٹی کانفرنس میں شامل ممالک نے چین کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، تاہم چین اپنی دراندازی سے باز آنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ 

Recommended