Urdu News

مرکزی وزیر تعلیم نے کیرل کے وزیراعلی کے ساتھ ورچوئل طریقے سے پلکڑ میں آئی آئی ٹی کی اہم عمارت کا سنگ بنیاد رکھا، نیلا کامپلکس کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر تعلیم نے کیرل کے وزیراعلی کے ساتھ ورچوئل طریقے سے پلکڑ میں آئی آئی ٹی کی اہم عمارت کا سنگ بنیاد رکھا، نیلا کامپلکس کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر تعلیم نے کیرل کے وزیراعلی کے ساتھ ورچوئل طریقے سے پلکڑ میں آئی آئی ٹی کی اہم عمارت کا سنگ بنیاد رکھا، نیلا کامپلکس کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک اور کیرل کے وزیراعلی جناب  پینارائی وجیئن نے آج ایک  آن لائن پروگرام کے توسط سے پلکڑ میں آئی آئی ٹی کے اہم کامپلکس کی سنگ بنیاد رکھی اور اس کے ٹرانزٹ نیلا کامپلکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر، وزیرمملکت برائے داخلہ اور پارلیمانی امور کے   وزیر مملکت  جناب وی مرلی دھرن کے ذریعہ  خیرمقدمی خطاب دیا گیا  او رکیرل کے اعلی تعلیم کے  وزیر مملکت  ڈاکٹر کے ٹی جلیل ، ریاست کے درج فہرست ذات ، قبائل ، پسماندہ طبقے، قانون، ثقافت اور پارلیمانی امور  کے وزیر  جناب  اے کےبالن ، آبی وسائل کے   وزیر مملکت جناب  کرشن کٹی اور پلکڑ کے رکن پارلیمان  جناب شری کانت بھی اس آن لائن تقریب میں موجود تھے۔ آن لائن پروگرام میں آئی آئی ٹی پلکڑ کے  بورڈ آف گورننس کے  چیئرمین جناب رمیش  وینکٹیشورن ، آئی آئی ٹی پلکڑ کے  بورڈ آف گورننس کے چیئرمین جناب رمیش وینکٹیشورن، آئی آئی ٹی پلکڑ کے  ڈائریکٹر پروفیسر پی بی سنیل کمار اور آئی آٹی پلکڑ کے فیکلٹی ، اسٹاف  اور طلبا موجود تھے۔

اس موقع پر  اپنے خطاب میں، وزیر موصوف نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی پلکڑ نے سال 2015 میں اعلی تعلیم کے ساتھ اپنی کوشش کے آغاز کے بعد سے  تیزی سے ترقی درج کی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں بہت زیادہ ترقی کی ہے اور اب یہ  گریجویٹ سطح پر نصابوں کو پورا کرنے کے لئے 640 طالب علموں کا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ  225 طلبا نے  پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لئے نام درج کیا ہے اور 132 میڈیکل  طلبا  امیدافزا  تعلیمی  ماحول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  انسٹی ٹیوٹ نے  تعلیمی اور ریسرچ میدانوں  میں  بہت تعاون دیا ہے اور ہمارے وزیراعظم  جناب  نریندر مودی  جی کے نیو انڈیا کی تعمیر کے تصور کو  سچ کرنے کے لئے اس میں سرگرم طور سے حصہ لیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید  کہا کہ ہائر ایجوکیشن فنڈنگ ایجنسی(ایچ ای ایف اے)کو  ایچ ای ایف اے میں  ریسرچ اور تعلیم  بنیادی ڈھانچے کا انتظام کرنے کے لئے 2020 کے بجٹ  میں 2200 کروڑ روپے  مختص کئے گئے ہیں۔ 34 سالہ پرانے قومی  پالیسی  (این پی، 1986 کو  بدلتے ہوئے حال ہی میں ہماری حکومت کے ذریعہ  پیش کی گئی  نئی تعلیمی پالیسی  این ای پی 2020 پر خصوصی توجہ   رکھی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی بنیادی سہولیات کو  پورا کرنا   نہ صرف  ملک کی  تعلیمی نظام میں   تبدیلی لائے گا   بلکہ  نئی تعلیمی پالیسی  کے موثر نفاذ میں  مدد بھی ملے گی۔

اس موقع پر  جناب وجیئن نے  ادارہ کی مختلف مرکزی اور ریاستی اسپانسرڈ اسکیموں میں اپنی مکمل حمایت اور  حصہ داری کے ذریعہ  علاقے کی ضرورتوں کو  پورا کرنے کے لئے ستائش کی۔  انہوں نے کہاکہ یونیسکو کے عالمی ورثہ مقامات ، مغربی گھاٹ کے   پانچ سو ایکڑ کی   زمینی  حصہ پر   ایک مستقل  کیمپس کا قیام  تعلیم کو فروغ دینے اور ریسرچ کے میدان میں  اپنے تعاون سے سماج کو  فائدہ  پہنچانے کی سمت میں طویل مدتی راستہ    طے کرے گا۔

موجودہ دور میں آئی آئی ٹی پلکڑ انجینیئرنگ یعنی سول ، مکینکل ، الیکٹریکل اور کمپیوٹر سائنس میں  چار موضوعات میں بی  ٹیک پروگرام  فراہم کرتا ہے۔ اسکے علاوہ ادارے نے ایم ایس ( ریسرچ کے ذریعہ )، ایم ٹیک اور ایم ایس سی سے  وابستہ   پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کا بھی  آغازکیا ہے۔ ایم ایس پروگرام کو سال 2017 میں جبکہ ایم ٹیک اور ایم ایس سی پروگراموں کو 2019 میں جوڑا گیا تھا۔ ایم ٹیک   پروگراموں کے ذریعہ جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ  مینوفیکچرنگ اور   اشیا انجینئرنگ کمپیوٹنگ اور ریاضی ، ڈیٹا سائنس ، پاورالیکٹرانکس اور پاور سسٹم اور سسٹم ان چپ ڈیزائن جیسے موضوعاتی میدانوں پر   گہرا مطالعہ کیا گیاہے ۔ ایم ایس پروگرام انجیئنرنگ کے  تمام چار شاخوں میں دستیاب ہے،  جبکہ  ایم ایس سی پروگرام فزکس، کیمسٹری،   سائنس اور  حساب میں  مطالعہ فراہم کرتا ہے۔ میڈیکل پروگرام  سال 2017 میں   شروع ہوا اورادارہ کے سبھی   8 موضوعات میں انجینئرنگ میں ہیومنٹیز  تک  دستیاب ہے۔

Recommended