نئی دہلی:18جون، 2021۔کورونا کی رفتار دھیمی ہونے کے ساتھ ہی بھارتی ریل عوام کے سفر کو آسان بنانے، تارکین وطن ورکروں کی آمدورفت کیلئے ٹرینیں دستیاب کرانے اور مختلف شروعاتی اور آخری کلسٹروں میں ویٹنگ لسٹ کوختم کرنے کیلئے کئی خصوصی ٹرینوں کاآپریشن بڑھانے جارہاہے۔
کووڈ سے پہلے روزانہ اوسطاً تقریباً 1768 میل/ ایکسپریس ٹرینیں چل رہی تھیں۔
18 جون 2021 تک تقریباً 983 میل / ایکسپریس ٹرینیں روزانہ چلائی جارہی ہیں جو کووڈ سے پہلے کی مدت کے مقابلے میں لگ بھگ 56 فیصد ہے۔ مانگ اور کمرشیل ضرورتوں کی بنیاد پر ٹرینوں کی تعداد رفتہ رفتہ بڑھائی جارہی ہیں۔
یکم جون 2021 تک لگ بھگ 800 میل/ ایکسپریس ٹرینیں چل رہی تھیں، یکم جون 2021 سے 18 جون 2021 تک کی مدت کے دوران زونل ریلوے کو 660 مزید میل / ایکسپریس ٹرینوں کے چلانے کو منظوری دی گئی تھی۔
اس کی تفصیلات اس طرح ہیں:-
نمبر شمار |
ریلوے |
ایم ایس پی سی |
ایچ ایس پی |
کُل میزان |
1 |
سی آر |
24 |
2 |
26 |
2 |
ای سی آر |
10 |
8 |
18 |
3 |
ای آر |
64 |
4 |
68 |
4 |
این سی آر |
16 |
0 |
16 |
5 |
این ای آر |
32 |
6 |
38 |
6 |
این ایف آر |
28 |
0 |
28 |
7 |
این آر |
158 |
0 |
158 |
8 |
این ڈبلیو آر |
32 |
2 |
34 |
9 |
ایس سی آر |
20 |
64 |
84 |
10 |
ایس ای سی آر |
16 |
0 |
16 |
11 |
ایس ای آر |
44 |
16 |
60 |
12 |
ایس آر |
66 |
4 |
70 |
13 |
ڈبلیو سی آر |
28 |
0 |
28 |
14 |
ڈبلیو آر |
14 |
2 |
16 |
کُل میزان |
552 |
108 |
660 |
* ایم ایس پی سی- میل/ ایکسپریس، اسپیشل، ایچ ایس پی- ہولی ڈے(چھٹی) اسپیشل
یہ دھیان رکھنا چاہئےکہ زونل ریلویز کو مقامی حالات،ٹکٹ مانگ کی صورتحال اور علاقے میں کووڈکے معاملات کو دیکھتے ہوئے مرحلے وار طریقے سے ٹرینوں کے آپریشن کو بحال کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔