Urdu News

وزیراعظم نے لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کو اسپیکر کے عہدے پر دو سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا

 نئی دہلی:19جون،2021۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کو اسپیکر کے عہدے پر دو سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنےسلسلہ وارٹوئٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ:

’’گزشتہ دو برسوں میں جناب @ombirlakotaجی نے کئی ایسے متعدداقدامات کیے ہیں جس نے ہماری پارلیمانی جمہوریت کو مستحکم کیاہے اور پیداواریت میں اضافہ کیا ہے،جس کی وجہ سے بہت سےتاریخی اور عوام نوازقانون پاس ہونے کی راہ ہموار ہوئی۔ انہیں مبارکباد!

یہ بات قابل ذکرہے کہ جناب @ombirlakotaجی  نے پہلی بار منتخب ہوئے اراکین پارلیمنٹ ،نوجوان اراکین پارلیمنٹ اور خواتین اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں بولنے کاموقع دینے پر خصوصی زور دیا ہے۔ انہوں نےمتعدد کمیٹیوں کو بھی استحکام بخشا، جن کاکردار ہماری جمہوریت میں بیحد اہم ہے‘‘۔

 

 

Recommended