کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے ویکسین لگوائیں : تومر
نئی دہلی ، 20 جون (انڈیا نیرٹیو)
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ سب کو کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے ویکسین لگانی چاہیے۔ تومر نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے لیے ملک بھر میں مہم چلاتے ہوئے لوگوں کوویکسین لگائی جارہی ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ ملک کے تمام بھائی- بہنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خود بھی ویکسین لگوائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں تاکہ سبھی لوگ محفوظ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ملک کے ہر شہری کو آگے آنا ہوگا۔
تومر نے کہا کہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر ، ہر ایک کو محتاط رہنا چاہیےاور سب کو کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومتیں بھی ہر ممکن تیاری کر رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ماضی میں ، دہلی کے ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے متنبہ کیا تھا کہ اگر کورونا پروٹوکول پر عمل نہیں کیا گیا تو آنے والے چھ سے آٹھ ہفتوں میں دوبارہ کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ سکتے ہیں۔