Urdu News

جناب تھاور چند گہلوت نے ملک کے مختلف حصوں میں پانچ ’دِویانگتا کھیل کیندروں‘کے قیام کا اعلان کیا

گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی

 

 

نئی دہلی،20؍جون2021:

مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب تھاور چند گہلوت نے کہا ہے کہ ملک کے معذور افراد میں کھیلوں کے تعلق سے دلچسپی اور پیرالمپکس میں ان کے اچھے مظاہرے کو دیکھتے ہوئے وزارت نے ملک کے مختلف حصوں میں پانچ ’دِویانگتا کھیل کیندر‘قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اِن میں سے اس طرح کا ایک کھیل مرکز قائم کرنے کے لئے احمد آباد شہر کی شناخت کی گئی ہے۔

 

01.jpg

 

گجرات کے جام نگر میں آج حکومت ہند کی سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معذوروں کو امداد و مددگار آلات کی تقسیم کے لئے ’سماجک ادھیکارتا شیوِر‘کو سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ورچوئل ذرائع سے خطاب کیا ۔ جناب گہلوت نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے اسکالر شپ پروگرام کے تحت گجرات کو 8.06کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا ہے۔اس سے 2808طلباء کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ سُوگمیہ بھارت ابھیان کے تحت 709ریلوے اسٹیشنوں ، 10,175بس اٹیشنوں اور 683ویب سائٹوں کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے آگے کہا کہ سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ –سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے مدھیہ پردیش کے سیہور میں قومی ذہنی صحت باز آبادکاری مرکز (این ایم ایچ آر سی)پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی نے اس موقع پر کہا کہ جو سماج معذور افراد کی پروا نہیں کرتا ، وہ خود معذور سماج ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2016ء میں معذور افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ لایا گیا تھا ، جو نہ صرف زیادہ تحفظ مہیا کرتا ہے، بلکہ ملک بھر میں معذور افراد کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کا تحفظ بھی کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے معذور افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں ملک کی مجموعی ترقی کے لئے سماج کے قومی دھارے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

Recommended