Urdu News

جوبائیڈن 28 جون کو اسرائیلی صدرریولین کی میزبانی کریں گے:وہائٹ ہاوس

جوبائیڈن اور اسرائیلی صدرریولین

جوبائیڈن 28 جون کو اسرائیلی صدرریولین کی میزبانی کریں گے:وہائٹ ہاوس

واشنگٹن،21جون(انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدر جو بائیڈن 28 جون کو وائٹ ہاوس میں اسرائیلی ہم منصب ریوین ریولین کی میزبانی کریں گے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ریولین کے دورے سے امریکااور اسرائیل کے درمیان پائیدار شراکت داری اور ہماری حکومتوں اور عوام کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اسرائیلی صدرجولائی میں اپنی سات سالہ مدت ختم ہونے سے چندے قبل یہ دورہ کریں گے۔ان کہ جگہ اضحاق ہرزوگ کو رواں ماہ اسرائیل میں سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کے موقع پر ہونے والے انتخابات میں ملک کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

اسرائیل میں صدر کا کردار بڑی حد تک رسمی ہے لیکن اس منصب کا مقصد صہیونی ریاست میں مختلف نسلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا بھی ہے۔جین ساکی نے کہا کہ ”صدرریولین کی مدتِ صدارت ختم ہو نے کو ہے، یہ دورہ گزشتہ برسوں کے دوران میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے کرداراور لگن کاایک اعتراف بھی ہے۔

Recommended