Urdu News

ہندوستان میں 28 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ-19 کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے

کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے

 

 

ایک اہم پیش  رفت یہ ہوئی ہے کہ بھارت میں کل مجموعی طور پر 28 کروڑ سے زیادہ کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے  ، 3824408 سیشن کے ذریعہ کل 280036898 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ۔آج صبح 7 بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3039996 ٹیکے لگائے گئے۔

ان ٹیکوں میں شامل ہیں

 

 

ایچ سی ڈبلیو

ایک ڈوز

1,01,25,143

دو ڈوز

70,72,595

ایف ایل ڈبلیو

ایک ڈوز

1,71,73,646

دو ڈوز

90,51,173

18 سے 44 سال کی عمر کے لوگ

ایک ڈوز

5,59,54,551

دو ڈوز

12,63,242

45 سے 59 سال کی عمر کے لوگ

ایک ڈوز

8,07,11,132

دو ڈوز

1,27,56,299

60 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگ

ایک ڈوز

6,47,77,302

دو ڈوز

2,11,51,815

کل

28,00,36,898

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

آج سے کووڈ -19 ٹیکہ کاری کو عام کرنے کا نیا مرحلہ شروع ہورہا ہے۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اسے وسعت دینے کیلئے عہد بستہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 16 جنوری 2021 کوکووڈ-19کے ملک گیر ٹیکہ کاری  پروگرام  آغاز کیا تھا ۔

بھارت  میں پچھلے 24 گھنٹے میں یومیہ  53 ہزار256 نئے معاملات کی خبر ہے جو پچھلے 88 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ بھارت میں کووڈ-19 کے یومیہ معاملات میں  مسلسل قابل لحاظ  کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

اب مسلسل 14ویں دن ایک لاکھ سے بھی کم یومیہ نئے معاملات کی خبر ہے ۔مرکز اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ایسا ممکن ہوا ہے

 

Recommended