مہاراشٹرمیں ڈیلٹا پلس وائرس سے متاثرہ 21نئے مریض : راجیش ٹوپے
ممبئی ، 22 جون (انڈیا نیرٹیو)
ریاست مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ریاست میں ڈیلٹا پلس وائرس سے متاثرہ 21 مریض ملے ہیں۔ ان میں رتناگری میں 09 ، جلگاوں میں 07 ، ممبئی میں 02 اور پالگھر ، سندھوڈورگ اور تھانہ میں ایک ایک شامل ہیں۔
راجیش ٹوپے نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ ڈیلٹا پلس وائرس سے متاثرہ افراد کی جانچ کے لئے ریاست بھر میں 7500 نمونے لئے گئے ہیں۔ یہ نمونے جانچ کے لئے لیب میں بھیجے گئے ہیں۔ ریاست میں جینومک تسلسل کے تناظر میں بھی فیصلہ لیا گیا ہے اور اس کام کے لئے ہر ضلع میں 100 نمونے لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ اس کام کے لئے ، CSIR اورIGIB نامی مشہور اداروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ اس کام کے لئے این سی ڈی سی کی مدد لی جا رہی ہے۔ 15 مئی سے ریاست کے مختلف علاقوں سے 7500 نمونے لئے جا چکے ہیں اور ان کی ترتیب جاری ہے۔ ان میں سے 21 نمونے ڈیلٹا پلس وائرس کے پائے گئے ہیں۔
راجیش ٹوپے نے بتایا کہ ان معاملات میں متاثرہ افراد کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ٹوپے نے بتایا کہ ڈیلٹا پلس وائرس سے بچاؤکے لیے ویکسی نیشن کیا تھا ؟ انہوں نے کہاں کہاں سفر کیا ہے، ان کا رابطہ کس کس کے ساتھ ہوا، اس کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر تمام قسم کی تفتیش بھی کی جارہی ہے۔