Urdu News

وزیراعظم نریندرمودی 24جون کو ٹوائے کیتھن 2021کے شرکا کے ساتھ گفتگوکریں گے

@PMO India

وزیراعظم نریندرمودی 24جون کو ٹوائے کیتھن 2021کے شرکا کے ساتھ گفتگوکریں گے

نئی دہلی،22؍جون

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی 24جون کو صبح 11بجے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ٹوائے کیتھن 2021کے شرکا کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔تعلیم کی وزارت ، ڈبلیو سی ڈی کی وزارت ، ایم ایس ایم ای کی وزارت ، ڈی پی آئی آئی ٹی ، ٹیکسٹائل کی وزارت ، آئی اینڈ بی کی وزارت اور اے آئی سی ٹی ای کی طرف سے  5جنوری ، 2021کو مشترکہ طورپر ٹوائے کیتھن 2021کا آغاز کیاگیاتھاتاکہ بنیادی  اختراعی کھلونوں اورکھیل سے متعلق دیگر نئے آئیڈیاز کو متوجہ کیاجاسکے ۔

  ہندوستان بھر کے تقریبا ایک لاکھ بیس ہزارشرکاء نے ٹوائے کیتھن 2021کے لیے 17ہزارسے زیادہ آئیڈیاز درج کرائے ہیں اور داخل کئے ہیں ۔ ان میں سے 1567آئیڈیاز تین دن کے آن لائن ٹوائے کیتھن گرانڈ فنالے کے لیے شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں ، جو22سے 24جون تک منعقد ہوگا۔ کووڈ -19کی بندشوں کی وجہ سے اس گرانڈ فنالے میں ڈیجیٹل ٹوائے نظریات کے ساتھ کئی ٹیمیں ہونگی جب کہ غیرڈیجیٹل ٹوائے تصورات کے لیے ایک علیحدہ فزیکل ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔

ہندوستان کی گھریلومارکیٹ کے ساتھ ساتھ عالمی کھلونے کی مارکیٹ ہمارے مینوفیکچرنگ سیکٹرکو ایک زبردست موقع فراہم کرتاہے۔ ٹوائے کیتھن 2021کا مقصد ہندوستان میں کھلونے کی صنعت کو فروغ دینا ہے تاکہ کھلونے مارکیٹ کو ایک بڑی حصہ داری دلانے میں مدد کی جاسکے ۔اس موقع پر تعلیم کے مرکزی وزیربھی موجود رہیں گے ۔

واضح ہو کہ ہندوستان کی گھریلومارکیٹ کے ساتھ ساتھ عالمی کھلونے کی مارکیٹ ہمارے مینوفیکچرنگ سیکٹرکو ایک زبردست موقع فراہم کرتاہے۔ ٹوائے کیتھن 2021کا مقصد ہندوستان میں کھلونے کی صنعت کو فروغ دینا ہے تاکہ کھلونے مارکیٹ کو ایک بڑی حصہ داری دلانے میں مدد کی جاسکے ۔اس موقع پر تعلیم کے مرکزی وزیربھی موجود رہیں گے ۔

Recommended