Urdu News

ڈبلیو ٹی سی فائنل: ہندوستان کو32 رنوں سے برتری

ڈبلیو ٹی سی فائنل

ڈبلیو ٹی سی فائنل: ہندوستان کو32 رنوں سے برتری ، گل اور روہت پویلین لوٹے

ساوتھمپٹن/نئی دہلی  ، 23 جون (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کے پانچویں دن کے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 64 رن بنائے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر ، چیتشور پجارا 12 اور کپتان ویراٹ کوہلی 08 رنز پرکھیل رہے ہیں۔ بھارت کو 32 رنوںکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 

اس میچ میں ، ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے تھے ، جواب میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 249 رنز پر ختم ہوئی۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کی بنیاد پر 32 رنوں کی برتری حاصل کرلی تھی۔

ہندوستان کی دوسری اننگز کا آغاز خراب تھا اور اوپنر شبھمن گل 24 کے مجموعی اسکور پر 08 رن بنا کر ٹیم ساوتھی کی گیندپر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ بھارت کو دوسرا دھچکا 51 رنوں کے اسکور پر روہت شرما کی شکل میں ہوا۔ روہت کو بھی ٹیم ساوتھی نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ روہت نے 30 رنز بنائے۔ اس کے بعد پجارا اور کوہلی نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔

نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 249 رنوں پر سمٹ گئی تھی اور نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 32 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونے نے 54 رنز بنائے ، جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 49 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ٹام لیتھم نے 30 رنز بنائے۔وہیں، کیلی جیمسن نوٹنگھم نے 21 رنوں کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔

آخر میں ، ٹیم ساوتھی نے 30 رنوں کی طوفانی اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کا اسکور 249 تک پہنچا دیا۔ ساؤتھی نے اپنی اننگز میں ایک چار اور دو چھکے لگائے۔ میچ میں ہندوستان کو فاسٹ بالرز محمد شامی اور ایشانت شرما نے واپس لایا۔ شامی نے 26 اوورز میں 76 رن پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جب کہ ایشانت شرما نے 25 اوورز میں 48 رن پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آر اشون نے دو اور رویندرا جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستان کی پہلی اننگز

اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ روہت شرما اور شبھمن گل نے پہلی اننگز میں ہندوستان کو عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 62 رنوں کا اضافہ کیا ، کائل جیمسن نے اس شراکت کو توڑا۔ جیمیسن نے34 رنز پر روہت شرما کو ٹم ساوتھی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کرایا۔

نیل ویگنر نے دوسرا دھچکا ٹیم انڈیا کو دیا۔ انہوں نے 28 رنوںکے اسکور پر ٹیم کے نوجوان اوپنر بلے باز شبھمن گل کو وکٹ کے پیچھے کیچ دے دیا۔ چیتشور پوجارا نے 54 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔ اس سے پہلے انہیں ٹرینٹ بولٹ نے ایل بی ڈبلیوکرکے پویلین واپس بھیج دیا۔ 

جیمسن کی گیند پر 44 رنز بنا کر ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔ نوجوان بلے باز رشبھ پنت پہلی اننگز میں اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور وہ 4 رن بنانے کے بعد جیمسن کی گیند پر ٹام لیتھم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اچھی بلے بازی کرتے ہوئے اجنکیا رہانے 49 رن بنانے کے بعد نیل ویگنر کا شکار بنے۔ رویچندرن اشون 22 رنز بنانے کے بعد ٹم ساوتھی کا شکار بنے۔ ایشانت شرما جیمسن کے ہاتھوں 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ 

جسپریت بمراہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے اور آوٹ ہو گئے۔ رویندر جڈیجا 15 رنز پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں آوٹ ہوئے اور ہندوستان کی پہلی اننگز 217 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جیمیسن نے 5 ، ویگنر اور بولٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ ٹم ساوتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Recommended