Urdu News

وزیراعظم نریندرمودی نے اولمپک دن کے موقع پرسبھی بھارتی اولمپک کھلاڑیوں کو مبارک باد دی

@PMO India

وزیراعظم نریندرمودی نے اولمپک دن کے موقع پرسبھی بھارتی اولمپک کھلاڑیوں کو مبارک باد دی

نئی دہلی،23؍جون

وزیراعظم ،جناب نریندرمودی نے آج اولمپک دن کے موقع پر اپنے اس عزم کا اظہارکیاکہ قوم ان لوگوں کے تئیں فخرمحسوس کرتی ہے، جنھوں نے سالوں تک مختلف اولمپکس کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کی ۔ انھوں نے تمام بھارتی اولمپک کھلاڑیوں کی تعریف کی اوران کے  تئیں اپنے اس عزم کا اظہارکیاکہ قوم ان کے لیے فخرمحسوس کرتی ہے ۔ انھوں نے ٹوکیواولمپکس کے لیے بھارتی دستے کے تئیں  بھی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ آج اولمپک دن کے موقع پر میں ان سبھی کی ستائش کرتاہوں ، جنھوں نے برسوں تک مختلف اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے ۔ ہماری قوم کھیلوں کے تئیں ان کے خدمات پرفخرمحسوس کرتی ہے اور دیگر ایتھلیٹس کو تحریک دینے کے لیے ان کی کوششوں پر بھی فخرمحسوس کرتی ہے ۔

کچھ ہفتوں میں @Tokyo2020 میں شروع ہونے والا ہے ایسے میں اپنے دستے کے تئیں نیک خواہشات پیش کرتاہوں ، جو بہترین ایتھلیٹس پرمشتمل ہے ۔ کھیلوں کے پیش نظریہاں مائی جی اووی پرایک دلچسپ کوئزہے ، اورمیں سبھی سے اپیل کرتاہوں ، خاص طورپر نوجوان دوستوں سے کہ وہ اس میں حصہ لیں ۔

 

واضح ہوکہ وزیراعظم نریندر مودی نے آج اولمپک ڈے کے موقع پر ملک کی جانب سے ٹوکیواولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بدھ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا’’آج اولمپک ڈے کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ہمارے ملک کو کھیلوں میں ان کی شراکت اور دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرنے کی ان کی کوششوں پر فخر ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا ’’ٹوکیو اولمپکس چند ہفتوں میں شروع ہونے والا ہے۔ ہماری ٹیم جو بہترین ایتھلیٹوں پر مشتمل ہے، نیک خواہشات کا اظہار ۔ اسی دوران ’مائی کوئز‘پر ایک دلچسپ کوئز جاری ہے۔ میں خاص طور پر نوجوان دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس میں حصہ لیں‘‘۔

Recommended