Urdu News

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا بھائی اقبال کاسکر ڈرگس کیس میں دوبارہ گرفتار

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا بھائی اقبال کاسکر

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا بھائی اقبال کاسکر ڈرگس کیس میں دوبارہ گرفتار

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے چھوٹے بھائی اقبال کاسکر کو باقاعدہ طور پر ڈرگس اور منشیات کے ایک پرانے معاملے میں گرفتار کرلیا ہے۔ اس کا تھانہ کورٹ اور جیل سے مرکزی نارکوٹکس سینٹرل بیورو این سی بی نے ٹرانسفر منتقلی وارنٹ بھی حاصل کر لیا ہے ۔منتقلی وارنٹ کے بعد اسے تھانہ جیل میں دوبارہ تحویل میں رکہا گیا ہے ۔

اقبال کاسکر کی گرفتاری سے ڈی کمپنی میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے ۔ این سی بی کی کارروائی میں اب تک کروڑوں روپے کی منشیات ضبط کی ہے ۔اس کے ساتھ ہی کئی مزید ملزمین کے رابطے میں ہونے کا بھی اندیشہ ہے کشمیر میں ایک ڈرگس کی ضبطی کے بعد انڈرولڈ ڈان اقبال کاسکر کا نام سامنے آیا کشمیر اور پنچاب میں 25 کلوچرس کے ساتھ ملزمین کوگرفتار کیاگیا ہےکشمیر سے پنچاب میں یہ منشیات ممبئی میں موٹرسائیکل کے معرفت بھیجی جاتی تھی اور ممبئی میں یہ ڈرگس کا بڑا نیٹ ورک تھا ممبئی میں اس کی فراہمی میں انڈرورلڈ کا رول سامنے آیا ہے ۔

ممبئی میں اقبال کاسکر کو اس سے قبل بھی منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ممبئی میں اقبال کاسکر کا دبدبہ تھا اسے تھانہ میں زمین اور ملکیت و پراپرٹی کے معاملہ میں ہفتہ طلبی کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔ اسی معاملے میں وہ تھانہ جیل میں مقید ہے ۔اقبال کاسکر کی گرفتاری کے بعد ایک مرتبہ پھر اس کی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اسے سی آرپی ایف کی سیکورٹی کے ساتھ ہی کورٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ کاسکر کی گرفتاری کے بعد ممبئی این سی بی میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ این سی بی کی کاسکر کی گرفتاری کے بعد ڈی کمپنی کے غنڈوں اورڈرگس ریکیٹ کا بھی پردہ فاش ہو گا ممبئی میں این سی بی نے پٹھان گینگ کے چنکو پٹھان کو بھی گرفتار کیا تھا اور ڈونگری کی فیکٹری کو بھی بے نقاب کیا تھا ۔

Recommended