Urdu News

ملک میں کورونا بحران:24گھنٹے میں قریب51ہزار نئے معاملے،1329متاثرین کی موت

@COVIDNewsByMIB

ملک میں64ہزار مریض صحت یاب

نئی دہلی،26جون(انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے ایکٹیوکیسز کی شرح دو فیصد کے قریب آ گئی ہے، دوسری جانب اس جان لیوا اور ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دریں اثنا جمعرات کو ملک میں 60 لاکھ 73 ہزار 912 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس طرح ملک میں اب تک 30 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار 744 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 51667 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ ایک لاکھ 34 ہزار 445 ہوگئی ہے۔ اس دوران 64 ہزار527 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 91 لاکھ 28 ہزار 267 ہوگئی ہے۔

ایکٹیو کیسز14،189 سے گھٹ کر6 لاکھ 12 ہزار 868 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 1329 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 93 ہزار 310 ہوچکی ہے۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 2.03 فیصد ،شفایابی کی شرح 96.66 فیصد اور اموات کی شرح 1.31 ہوگئی ہے۔ ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 83 سے گھٹ مجموعی تعداد 1،24،911 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 9371 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 57،62661 اور 556 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1،19،859 ہوگئی ہے۔

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 5927 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 110546 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید 138 مریضوں کی اموات سے مجموعی تعداد 34425 ہوچکی ہے۔ ریاست میں اب تک 2678473 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 473 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 100308 ہوچکی ہے اور 11469 مریضوں کی شفایابی سے کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2741436 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 136 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 12،581 ہوگئی ہے۔ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز3039 سے گھٹ کر ایکٹیو کیسز کی تعداد 49845 رہ گئی ہے اور 155 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 31901 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 2367831 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 49683 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 1804844 اور 12490 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 70 سے گھٹ کر 22308 رہ گئے ہیں اور اس جان لیواوبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 17516 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1449462 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز432 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 16030 رہ گئی ہے ، جب کہ اب تک 3607 افراد لقمہ اجل اور اب تک 598139 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست چھتیس گڑھ میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 296 سے گھٹ کر 7314 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 971662 افراد کورونا سے شفایاب جب کہ آٹھ مزید مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 13415 ہوگئی ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 367 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 5274 رہ گئی ہے اور اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 572723 جب کہ اب تک 15944 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز 380 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 4427 رہ گئی ہے اور اب تک 10042 افراد کی موت جبکہ ریاست میں 808418 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکے 114 مریض سامنے آئے ہیں اور اب ان کی تعداد 3552 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 30 مریضوں کی موت کے سبب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 22366 اور اب تک 1679096 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

ریاست ہریانہ میں ایکٹیو کیسز 170سے گھٹ کر مجموعی تعداد 1990 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیواوبا کی وجہ سے 9333 افراد لقمہ اجل اور اب تک 756679 افراد ہلاکت خیزوبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست بہار میں ایکٹیو کیسز 147 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 2558 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی مجموعی تعداد 9573 اور اب تک 708586 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 30 سے گھٹ اب اس کی تعداد 1767 رہ گئی ہے۔ یہاں آٹھ اور مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 24948 اور اب تک 1406760 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے۔ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 215 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 1280 رہ گئی ہے اور اب تک 779432 افراد صحت مند جبکہ 8849 افراد اس جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیزعالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘سے ریاست راجستھان میں اب تک 8905 ، اتراکھنڈ میں 7074، جھارکھنڈ میں 5106 ، جموں و کشمیر میں 4284 ، آسام میں 4344 ، ہماچل پردیش میں 3463 ، اڈیشہ میں 3761 ، گوا میں 3022 ، پڈوچیری میں 1734 ، منی پور میں 1085 ،چنڈی گڑھ میں807 ، میگھالیہ میں 807، تری پورہ میں 662 ، ناگالینڈ میں 479 ، سکم میں 298 ، لداخ میں 202 ، اروناچل پردیش میں 162 ، جزائر انڈومان نکوبارمیں 127 ، میزورم میں 88 ، لکشدیپ میں47 اور دادرہ نگر حویلی اور دمن دیو میں چار مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Recommended