کولمبیا کے صدر کے ہیلی کاپٹر پر دہشت گردانہ حملہ
بوگوٹا ، 26 جون (انڈیا نیرٹیو)
جمعہ کے روز چنددہشت گردوں نے کولمبیا کے صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ کردیا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب کولمبیا کے صدر ایوان ڈوکے وینزویلا کی سرحد کے قریب پرواز کر رہے تھے۔صدر ایوان ڈوکے کے مطابق وزیر دفاع ، وزیر داخلہ اور صوبائی گورنر سمیت ہیلی کاپٹر پر سوار ہر شخص محفوظ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ککٹا شہر کے قریب کٹا ٹمبو میں صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ ہوا۔ صدر کے دفتر سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں کولمبیا کے فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر پر گولیوں کے نشان صاف طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ صدر نے حملے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن کہا کہ وہ منشیات کے اسمگلروں ، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گروہوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اس حملے کے پیچھے کون لوگ لوگ ہیں ان کا پتہ لگانے کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ کولمبیا کی انتظامیہ نے کولمبیا کے گوریلاؤں یا لبریشن گوریلا آرمی پر حملے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ اس سمت میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔